عورتوں میں ہمت پیدا کرنے میں وقت لگے گا، زارا نور عباس

پاکستان میں ٹی وی اور فلم کی مشہور اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹی وی پوری دنیا میں دیکھاجانے والا میڈیم ہے اور اُس کے ذریعے اگر کوئی پیغام پوری دنیا میں پہنچانا چاہتے ہیں تو وہ پہنچایا جا سکتا ہے۔

زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ عورتوں کے حقوق کی جو مہم چلی ہے وہ دراصل بہت پہلے سے چل رہی تھی لیکن اُسے اہمیت اب سوشل میڈیا کی وجہ سے ملی ہے۔ اُن کے خیال میں یہ بڑی اچھی بات ہے کہ لوگ عورتوں پر جنسی تشدد کے بارے میں بات کر رہےہیں۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ بہت وقت لگے گا عورتوں میں اِس ہمت کو پیدا کرنے میں کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی ہراسگی کے خلاف آواز بلند کریں لیکن اِس بارے میں کوشش اور مستقل کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘

اُنہوں نے مذید کیا کہا دیکھیے نیوز360 کے انٹرویو میں۔

یہ بھی دیکھیے

شہزاد شیخ جنسی ہراسانی پر بننے والے ڈارمے میں نظر آئیں گے

متعلقہ تحاریر