کرونا کی وباء کے دوران یونانیوں کی ایسٹر کی تیاریاں
یونانیوں نے کرونا کی وباء کے دوران ایسٹر سے پہلے لینٹ کا تہوار منانے کی تیاری شروع کر دی ہیں۔ لیکن اِس دوران اُنہوں نے حفاظتی ماسک پہنے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات، تندرستی اور اگلے برس نقل و حرکت کی آزادی کی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
کلین منڈے کو یونان میں عام تعطیل تھی اور آرتھوڈوکس عیسائیوں نے ایسٹر کے لیے 40 روز کی الٹی گنتی کا افتتاح بھی اسی روز کیا تھا۔
روایتی طور پر پیر کے روز سے یونانی شہری گوشت، انڈے اور دودھ سے بنائی جانے والی دیگر خوراکوں کا استعمال بند کر دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے جسم و روح کو ایسٹر کے لیے صاف کر سکیں۔
اگرچہ حالیہ برسوں کے دوران مسیحی 40 روز کا روزہ نہیں رکھ سکے ہیں لیکن وہ اپنے روز مرہ کے معمولات سے باہر آنا چاہتے ہیں اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنا چاہتے ہیں۔ اِس کے علاوہ یونانی باشندے مختلف کھانے، گانے، رقص اور پتنگ بازی بھی کرنا چاہتے ہیں۔
رواں برس کرونا کی وباء کے دوران بڑے مجمعے اور لوگوں کا حجوم کی صورت میں اکھٹا ہونا ممنوع تھا۔ لیکن اُس کے باوجود لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں اور پارکس میں چھوٹی تقاریب منعقد کی تھیں۔
نیوز 360 نے اِس اِس تہوار کی تیاریو پر ایک ڈجیٹل رپورٹ بنائی ہے۔
یہ بھی دیکھیے
بارسلونا کے 4 ساحلوں پر تمباکو نوشی پر پابندی