فلسطینی ڈیلیوری کمپنی کی سائیکل پر خدمات کی فراہمی
فلسطین میں غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع شہر رفح میں مسٹر ڈیلیوری نامی کمپنی نے سائیکل پر اپنی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ڈیلیوری کمپنی لوگوں کو سائیکل پر سبزیاں اور گوشت اور دیگر سامان پہنچانے کا کام کرتی ہے۔
ادارہ سمجھتا ہے کہ کار اور موٹرسائیکل شہر کی ہوا کو آلودہ بنا تے ہیں اور اُن پر بیٹھ کر آلسی اور سستی آتی ہے جو صحت کی مسائل کا باعث بنتی ہے۔ لوگ ورزش کرنے کے بجائے گاڑی چلانا پسندہ کرتے ہیں اور اُس کے لیے اُنہیں اضافی اخراجات کرنے پڑتے ہیں۔
اس کے برعکس فلسطین میں مسٹر ڈیلیوری کمپنی کے ملازمین 8 گھنٹے سائیکل پر کام کرتے ہیں اور روزانہ تقریباً 300 آڈر لوگوں کے گھروں اور دفاتر تک پہنچاتے ہیں۔
اِس نئے اور ماحول دوست کاروبار کے بارے میں نیوز 360 نے ڈجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے
غزہ کی پٹی پر شمسی توانائی کے بڑے منصوبے کا افتتاح









