شاہ رخ خان اور امریش پوری کی نقل کرنا پسند ہے، شفاعت علی
پاکستانی شو کے میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے سوشل میڈیا سے اپنی کامیڈی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ شفاعت علی آج کل ٹی وی شو کی میزبانی کررہیں ہیں۔ شفاعت علی دنیا بھر کے مشہور شخصیات کی نقل کرتے ہیں۔
شفاعت علی کرونا کی وبا کا بھی شکار ہوچکے ہیں ممکری آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ مجھے کرونا تب ہوا جب اس بارے میں لوگوں کو اتنی آگاہی نہیں تھی۔
نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں کامیڈین شفاعت علی کا کہنا تھا کہ میں پہلے سوشل میڈیا پر سیاسی اور مشہور شخصیات کی نقل اتارتا تھا۔ سیاسی شخصیات کی نقل اتارنے پر لوگوں کو کافی بُرا لگتا تھا جس کی وجہ سے مجھے مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ شفاعت علی کا کہنا تھا کہ مجھے شاہ رخ خان اورامریش پوری کی نقل کرنا کافی پسند ہے۔
نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں شفاعت علی نے اپنے مستقبل کے بارے میں بھی بات کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے