آذاد اور ‘رنگ دو رنگی’ نے فلموں کے ٹیلیویژن پریمیئر کی روایت قائم کی، یاسر اختر

پاکستان کے نامور گلوکار، اداکار اور فلم ساز یاسر اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں آذاد اور رنگ دو رنگی نے پاکستان میں فلموں کے ٹیلیویژن پریمیئر کی روایت قائم کردی ہے۔ ان کی آنے والی فلم ’مجھ کو پتا ہے‘ پر کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد ریلیز ہوجائے گی۔

نیوز 360 کو دیے جانے والے انٹرویو میں یاسر اختر نے بتایا کہ ‘مجھ کو پتا ہے’ کی ہیروئن نمرہ خان ہیں اور ہیرو برطانیہ میں مقیم پاکستانی یاسر عباس ہیں۔

یاسر اختر نے نا صرف گلوکاری بلکہ ہدایتکاری اور اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ ایک چائلڈ اسٹار کی حیثت سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے یاسر پاکستان میں نام کمانے کے بعد برطانیہ میں بھی کئی سال میڈیا سے منسلک رہے اور وہاں پاکستانی کمیونٹی اور بین الاقوامی فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے علاوہ دینا بھرمیں پرفارم بھی کرتے رہے ہیں۔

اُنہوں نے پاکستان کا پہلا پاپ شو، پہلی ٹیلی فلم سریز، ٹاپال سنیما برانڈڈ ٹیلیویژن سیریل متعارف کروایا تھا۔ اُنہوں نے اپنے انٹرویو مذید کیا باتیں کیں آئیے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیے

می ٹو یا عورت مارچ جیسے موضوعات نا مکمل لگتے ہیں، امر خان

متعلقہ تحاریر