نیو یارک میں ’ایشینز سے نفرت بند کریں‘ ریلی
نیویارک میں ’ایشینز سے نفرت بند کریں‘ریلی میں 10 ہزار سے زیادہ ایشیائی امریکی شریک ہوئے۔ مظاہرین لوئر مین ہیٹن کے فولے اسکوائر پر جمع ہوئے اور بروکلین کے کیڈ مین پلازہ پر اختتام سے پہلے مارچ کرتے ہوئے سٹی ہال پارک اور بروکلین پل کے پار پہنچے۔
اس ریلی میں مقامی عہدیداروں، نفرت انگیز جرائم کا نشانہ بننے والے افراد اور مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ایشین شرکاء میں چینی، پاکستانی، امریکی اور سینکڑوں افراد جن میں نیپالی، میانمار یا ملائیشین شامل تھے۔
نیو یارک شہر میں ’ایشینز سے نفرت بند کریں‘ریلی اور مارچ لگاتار تیسرے ہفتے بھی جاری رہی لیکن صورتحال بہتر نہیں ہو رہی ہے۔ اور اب بھی ایشیائی امریکیوں پر حملوں کے واقعات دیکھ رہے ہیں۔
ڈاون ٹاؤن مین ہٹن میں مختلف نسلوں کی 500 سے زائد برادریاں یہاں جمع ہوئیں۔ انہوں نے سٹی ہال اور بروکلین پل کے پار مارچ کیا، انہوں نے حکومت سے نفرت انگیز جرائم پر قابو پانے کو ترجیح دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیاستدانوں سے ایشینوں کے خلاف تعصب ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
نیوز 360 نے اِس موضوع پر ڈجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے