تنزانیہ میں ماحولیاتی مہم کے لیے نوجوان خواتین متحرک
تنزانیہ کی غیر سرکاری تنظیم نے نوجوان خواتین کو ماحولیاتی آگاہی کے لیے چلائی جانے والی ایک مہم کے ذریعے متحرک کیا ہے۔ کم از کم 32 نوجوان لڑکیاں بحر ہند کے مشرقی تنزانیہ میں ساحل کو صاف کر رہی ہیں۔
فاورڈ اسٹیپ آرگنائرزیشن (ایف ایس او) نامی غیر سرکاری تنظیم نوجوان خواتین کو با اختیار بنا رہی ہے۔
یہ ادارہ تنزانیہ کے علاقے بگامویو میں 500 لڑکیوں اور 200 خواتین کو ماحولیاتی مہم کے بارے میں لرننگ سینٹر میں ورکشاپس اور آؤٹ ریچ منصوبوں کے ذریعے آگاہی فراہم کر رہا ہے۔ اس منصوبے میں تعلیم پر توجہ دینے، آرٹ، اسکل ڈویلپمنٹ، ہیلتھ، ہائی جین اور آنٹراپینورشپ کی جانب راغب کیا جاتا ہے۔
نیوز 360 نے اس موضوع پر ایک ڈجیٹل ویڈیو بنائی ہے۔
یہ بھی دیکھیے