ارجنٹائن میں کرونا کے باعث جم کی کھلی فضا میں کلاسز

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے پارکس میں جم نے کھلی فضا میں کلاسز لینے کا آغاز کر دیا ہے یہ اقدام ملک میں کرونا کی وبا سے متعلق احتیاطی تدابیر کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ ورزش بھی ہو جائے اور معاشرتی یگانگت بھی قائم رہے۔

مقامی رہائشی محفوظ ماحول میں کووڈ 19 سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ورزش کر سکتے ہیں۔ ارجنٹائن سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور کرونا سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کی وجہ سے جم کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ارجنٹائن چیمبر آف جمنازیم کے اعدادو شمار کے مطابق 2020 میں بیونس آئرس کے 1350 جمز تھے 7 ماہ بعد ان میں سے صرف 1150 بچے ہیں۔کرونا کی دوسری لہر کے نتیجے میں کئی جمز نے کھلی فضا میں کلاسز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارجنٹائن میں کووڈ 19 کا پہلا کیس 3 مارچ 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور اب تک ملک میں 3 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 66 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔  البتہ ملک میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی لازمی پابندی 21 مئی تک جاری رہے گی۔

نیوز 360 نے اس بارے میں ڈجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔

یہ بھی دیکھیے

چین کے شہر لان ژو میں مسلمانوں کی عید الفطر کا جوش وخروش

متعلقہ تحاریر