نائیجیریا کے 12 سالہ باکسر لوگوں کے لیے مثال

نائیجیریا کے 12 سالہ باکسر سلطان ایڈیکویا لوگوں کے لیے مثال بن رہے ہیں۔

12 سالہ سلطان ایڈیکویا باکسنگ کی پریکٹس کے لیے نائیجیریا کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر لاگوس میں زیر تعمیر دو منزلہ عمارتوں کے درمیان ایک صحن میں پہنچے تھے۔ وہ اپنے بازو کی مضبوطی کے لیے شیڈو باکسنگ کی تربیت لے رہے ہیں۔ سلطان کے کوچ تائیو ایڈجی بائٹ نے انہیں ایک مضبوط اور انتہائی محنتی بچہ  قرار دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

ایتھنز کے میوزیم میں اولمپک کھیلوں کی تاریخ کی نمائش

سلطان ایڈیکویا کی غیر معمولی کارکردگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ جبکہ نائیجیریا کے وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر سلطان کی تعریف کی ہے۔

نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔ آپ بھی دیکھیے

متعلقہ تحاریر