معیشت اور ماحول کی بہتری کے لیے کچرے کی ری سائیکلنگ
ترکی کا دارالحکومت استنبول معیشت اور ماحول کی بہتری کے لیے کچرے کی ری سائیکلنگ سے متعلق شروع اجاگر کر رہا ہے۔
استنبول میں روزانہ 80 کچرے کے ٹرک 500 ٹن گھریلو کچرے کو ری سائیکلنگ پلانٹ میں پہنچاتے ہیں۔ ری سائیکلنگ پلانٹ کچرا وصول کر کے روزانہ 15 ٹن پلاسٹک، کاغذ، دھات اور کانچ وغیرہ تیار کرتا ہے۔ کچرے کو نامیاتی کھاد میں تبدیل کرنے میں تقریباً 2 ماہ لگتے ہیں جو شہر کے پارکس، باغات اور گرین ہاؤسز میں استعمال ہوتا ہے۔
یہ بھی دیکھیے
کیا لاہور گندگی کا شہر بنتا جارہا ہے؟
استنبول کی آبادی 1 کروڑ 60 لاکھ کے قریب ہے جہاں روزانہ تقریباً 18 ہزار ٹن گھریلو کچرا پیدا ہوتا ہے۔
نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈجیٹل رپورٹ تیار کی ہے، ضرور دیکھیے۔