ترکی میں جاں بحق ہیلتھ کیئر ورکرز کے بچوں کے لیے فنڈ ریزنگ
ترکی نے ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ایک سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا۔ اس ریس کے ذریعے کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کے بچوں کے لیے فنڈ اکٹھا کیا گیا۔
کرونا وائرس کے آغاز کے بعد سے وباء میں مبتلا ہونے کے بعد ترکی میں 400 سے زیادہ ہیلتھ کیئر ورکرز فوت ہوچکے ہیں۔ وباء کے باعث جاں بحق ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کے بچوں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے استنبول میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔ 15 ممالک کے کُل ایک ہزار سائیکل سوار ساحل پر جمع ہوئے تاکہ سائیکل چلانے والی ’گران فونڈو سیریز‘ میں حصہ لے سکیں۔
یہ بھی دیکھیے
ترک سیل کمپنی کے مینیجر موراٹ ایرکن کا کہنا ہے کہ ’ہماری کمپنی نے ناکارہ برقی آلات خریدنے کی پیشکش کی تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال ان کے بچوں کے لیے کر سکیں جو کرونا وائرس سے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ یہ پروجیکٹ ایک بہت اہم چیز ہے اور ہمیں اس کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔‘
نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈیجیٹل رپورٹ تیار کی ہے، ضرور دیکھیے۔