ہمیشہ منفرد کرداروں کو ترجیح دی، ریحان شیخ

پاکستانی اداکار ریحان شیخ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ منفرد کرداروں کو ترجیح دی ہے۔ 

پاکستانی اداکار ریحان شیخ نے 1990 کی دہائی میں لندن کے تھیٹر سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ اداکار اب تک پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ریحان شیخ نے فلم آزاد میں اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم کی کہانی بھی لکھی اور اس فلم کی ہدایتکاری کے بھی فرائض سرانجام دیئے۔ فلم آزاد ساؤتھ ایشیئن فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیے

زرنش خان نے کبھی ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے کام نہیں کیا

نیوز 360 کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحان شیخ نے کہا کہ فلم ’آزاد‘ کو لوگوں کی طرف سے کافی پذیرائی مل رہی تھی لیکن اس وقت فلم پدماوتی اور بلیک پینتھر ریلیز ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ہمارے لیے اسکرین لینا مشکل ہوچکا تھا۔ لوگوں نے کہا کہ انہیں یہ فلم دوبارہ دیکھنی ہے اس لیے ہم اس فلم کو دوبارہ ریلیز کریں گے۔

ریحان شیخ نے نیوز 360 کو مزید کیا بتایا؟ انٹرویو دیکھیے

متعلقہ تحاریر