جھوٹی بے بنیادخبریں، سعید غنی نے سماء ٹی وی او رحلیم عادل شیخ پر مقدمہ کردیا

بے بنیاد خبریں نشر کرنے پر ان کو نوٹس بھیجا تاہم جواب موصول نہ ہونے پر مقدمہ درج کرایا

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سماء ٹی وی اور حلیم عادل شیخ مسلسل ان کے خلاف  جھوٹی اور بے بنیاد خبریں  نشر کرکے پروپیگنڈا میں مصروف ہے۔

صوبائی وزیر سندھ برائے لیبر اور ہیومن ریسورسس سعید غنی نےجھوٹی اور من گھڑت خبریں نشر کرنے کی پاداش میں سماء ٹی وی چینل اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما او رسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے خلاف 6 مختلف سول اور فوجداری مقدمات درج کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سعید غنی کی متوقع نیب حاضری، ادارے اور رہنما دونوں کا امتحان

سعید غنی نے بتایا کہ مقدمہ اس وقت درج کرایا گیا جب ان کے خلاف جھوٹی، من گھڑت  اور بے بنیاد خبریں نشر کرنے پر ان کو نوٹس بھیجا تاہم جب کوئی جواب موصول نہیں ہوا اس کے بعد مقدمہ درج کرایاگیا ہے۔

واضح رہے کہ سماء ٹی وی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے حال ہی میں خریدا ہے۔اس سے قبل سعید غنی نے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر بھی مقدمہ دائر کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر