ہندو انتہاپسند فلم پٹھان کی مخالفت میں توہین رسالت پر اتر آئے
مدھیا پردیش میں انتہاپسند ہندوؤں نے فلم پٹھان کیخلاف مظاہرے کے دوران پیغمبر اسلام کیخلاف توہین آمیز نعرے لگائے، مسلمان صارفین کا سوشل میڈیا پر شدید احتجاج
بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی روز ایک نئی انتہا کوچھور ہی ہے۔ شاہ رخ خان اوردیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان میں ایک لباس کے رنگ سے شروع ہونے والا تنازع اپنی انتہا کو پہنچ گیا۔
ہندوانتہاپسندوں نے شاہ رخ خان کی فلم کے ایک گانے سے شروع ہونےو الے تنازع کو بنیادبناکر دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا مکروہ فعل سرانجام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان آج ریلیز کیلیے تیار، پہلے روز ریکارڈ 56 کروڑ کا بزنس متوقع
فلم پٹھان کا پہلے دن پہلا شو دیکھوں گی،سپرہٹ ثابت ہوگی، شبانہ اعظمی
بھارتی دانشور اور صحافی اشوک سوائن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیوشیئر کی ہے جس میں بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں انتہا پسند ہندو ایک سنیما کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
Hindu supremacists in MP, India, are giving slogans abusing Prophet Muhammad to protest against a Bollywood movie, Pathaan, because its male lead’s name is Shah Rukh Khan and female lead wears a saffron-colored short dress. pic.twitter.com/xRYkeJrZ3U
— Ashok Swain (@ashoswai) January 25, 2023
سنیما کی عمارت پر شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کا بینر آویزاں ہے، وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ گلے میں زعفرانی رنگ کے رومال ڈالے ڈنڈا بردارمظاہرین”دھرم کےغداروں کو، گولی مارو سالوں کو“کے نعرے لگارہے ہیں۔
ہندوانتہاپسندوں نے مظاہرے میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰﷺ کیخلاف توہین آمیز نعرے بھی لگائے جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔
اشوک سوائن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”مدھیا پردیش میں ہندو بالادستی کےحامیوں نے ایک بالی ووڈ فلم کیخلاف احتجاج میں پیغمبر اسلام کیخلاف نعرےلگائے کیونکہ اس فلم کے مرد اداکار کا نام شاہ رخ خان ہے اور ہیروئن نے زعفرانی رنگ کا مختصر لباس پہنا تھا“۔
اشوک سوائن کے ٹوئٹ پر مسلمان ٹوئٹر صارفین نے شدیداحتجاج اور غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔صارفین نے ہندوانتہاپسندوں کے قابل نفرت فعل کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوانتہاپسندوں کی تمام تر مخالفت کے باجود گزشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر کے 8ہزار سنیما ز میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم پٹھا ن بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی تجارت سے متعلق تجزیہ کار کومل نہتا نے کہا ہے کہ فلم پٹھان نے اپنے پہلے ہی روز ریکارڈ 57 کروڑ روپے کمائے اور پہلے دن اتنی بڑی کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔
یاد رہے کہ فلم پٹھان کے گانےبے شرم رنگ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نےہندوؤں کیلیے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا قابل اعتراض لباس زیب تن کیا ہے جس پر ہندو انتہاپسندوں نے احتجاج کرتے ہوئے فلم پرپابندی کا مطالبہ کیا تھا تاہم تمام تراحتجاج کے باوجود نہ صرف فلم ریلیز کی گئی ہے بلکہ اس میں مذکورہ گانا بھی کسی ترمیم کے بغیر شامل کیا ہے۔