لندن پراپرٹی کیس: الطاف حسین کا 5گھنٹے طویل بیان ریکارڈ

الطاف حسین کا بیان قلمبند کرنے اور اس پر جرح کی کارروائی 5 گھنٹے تک جاری رہی، مصطفیٰ عزیز آبادی

ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین نے لندن ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کی لندن جائیدادوں سے متعلق کیس میں اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کردیا۔

ایم کیوایم لندن کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا بیان قلمبند کرنے اور اس پر جرح کی کارروائی 5 گھنٹے تک جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیے

لندن پراپرٹی کیس: کیا ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین بے گھر ہونے والے ہیں؟

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے پاکستانی سیاست میں واپسی کی کوششیں تیز کردیں

مصطفیٰ عزیز آبادی نے اپنے ٹوئٹر تھریڈ میں لکھاکہ لندن ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے بانی اور قائد الطاف حسین  نے اپنا تفصیلی بیان اور جرح  ریکارڈ  کرادی ہے۔مصطفیٰ عزیز آبادی کے مطابق الطاف حسین کا بیان ریکارڈ کرانے کا عمل 5گھنٹے تک جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے لندن ہائیکورٹ کے سامنے ایم کیوایم اور مہاجروں کا  مقدمہ تفصیل سے بیان کیا۔الطاف حسین کے بیان کے بعد رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف کا بھی بیان ریکارڈ کیا گیا اور ان پر جرح کی گئی۔کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے  رہنما امین الحق،ایم کیوایم کے سابق کنوینر طارق میر اور بانی ایم کیوایم کے سابق معتمد خاص ندیم نصرت نے لندن ہائیکورٹ میں لندن میں قائم 7 جائیدادوں کے حصول کیلیے کیس دائر کررکھا۔ایم کیوایم کے سابق ڈپٹی کنوینر فاروق ستار، امین الحق،وسیم اختر، طارق میر اور ندیم نصرت عدالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر