پاکستانی نژاد اسما نعیم امریکی میوزیم کی پہلی غیرسفید فام سربراہ بن گئیں
اسما نعیم نے گزشتہ سال ستمبر میں بالٹی مور میوزیم میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پورٹریٹ نصب ہونے کے بعد اس کے بالکل سامنے مرحوم ٹوپاک شکور کا پورٹریٹ نصب کردیا تھا۔
اسما نعیم 109 سالہ تاریخ میں بالٹی مور میوزیم آف ماڈرن آرٹ کی سربراہی کرنے والی پہلی پاکستانی نژاد اور غیر سفید فام شخصیت بن گئی ہیں۔
وہ اپنے پیش رو کرسٹوفر بیڈ فورڈ کی جگہ لیں گی، جنہوں نے گزشتہ سال سان فرانسسکو میوزیم آف ماڈرن آرٹ کی سربراہی کے لیے میوزیم چھوڑ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ایمیزون کے برطانوی دفتر میں ملازمین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا انکشاف
یورپ کے انتہا پسند عیسائیوں نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا
اسما نعیم کا کہنا ہے کہ”جیسے جیسے ہم آگے بڑھتے ہیں ، عجائب گھر کمیونٹی اسپیس کےطو پر اندرونی ثقافت اور بیرونی تجربے کے درمیان تعلق سے متعلق مکالموں میں مقامی اور بین الاقوامی آوازوں میں اثرپذیری لانے کاایک ناقابل یقین موقع فراہم کرتے ہیں، ایسا کرنے سے میدان میں معنی خیز تبدیلی پیدا ہوتی ہے“۔
Today we announced that the next director of the Baltimore Museum of Art will be Asma Naeem. As co-chair of the search committee, I couldn’t be happier with the outcome and our selection of Asma. https://t.co/YYLcTzAYQC
— Darius Graham (@DariusG) January 24, 2023
اسما نعیم نے کہاکہ”میں یہاں غیر معمولی ٹیم کے ساتھ اور ہمارے بہت سے موجودہ اور مستقبل کے ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں“۔
گزشتہ ستمبر میں ایک مضمون میں بالٹی مور بینر نے لکھاکہ”جب عاصمہ نعیم کو معلوم ہوا کہ اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پورٹریٹ نیشنل پورٹریٹ گیلری میں لٹکایا جائے گا، تو وہ جانتی تھیں کہ وہ اس پورٹریٹ سے پیدا ہونے والے تاثر کا مقابلہ کرنے کے لیے کچھ کرناہوگا، چنانچہ انہوں نے بالٹی مور سے متعلق رکھنے والی سب سے مشہور شخصیت مرحوم ریپر ٹوپاک شکور کا ایک پورٹریٹ صدر ٹرمپ کے پورٹریٹ کے بالکل سامنے نصب کردیا تھا۔