کریڈٹ سوئس کے سابق بھارتی ملازم نے ادارے کا حساس ڈیٹا چوری کرلیا
سوئٹزرلینڈ کے دوسرے بڑے بینک کریڈٹ سوئس کے ایک سابق بھارتی ملازم نے ادارے تنخواہوں، بونس سمیت کمپنی کا حساس ڈیٹا چوری کرلیا ہے ، حکام نے ڈیٹا چوری کی تصدیق کر تے ہوئے قانونی اقدامات شروع کردیئے ہیں
سوئٹزرلینڈکے دوسرے بڑے بینک کریڈٹ سوئس کے ڈیٹا چوری کرلیا گیا ہے۔ اسکینڈلز میں الجھی بینکنگ کمپنی کریڈٹ سوئس کے سابق ملازم نے کمپنی کا حساس ڈیٹا چوری کرلیا ۔
سوئٹزرلینڈ کے دوسرے بڑے بینک کریڈٹ سوئس کے ایک سابق ملازم نے ادارے تنخواہوں، بونس سمیت کمپنی کا حساس ڈیٹا چوری کرلیا ہے، حکام نے واقعے کی تصدیق کردی ۔
یہ بھی پڑھیے
سوئس بینک نے بھارتی شہریوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نئی دہلی کو فراہم کردیں
اسکینڈلز در اسکینڈلز میں الجھی ہوئی بینکنگ کمپنی کریڈٹ سوئس نے عملے کو خبردار کیا ہے کہ ایک سابق ملازم تنخواہوں اور بونس سمیت ادارے کا حساس ڈیٹا لے اڑا ہے ۔
سوئٹزرلینڈ کے دوسرے سب سے بڑے بینک نے منگل کو حساس ڈیٹا کے چوری ہونے کی تصدیق کی جبکہ اس خبر کو ویب سائٹ (eFinancial Careers) شائع کیا تھا ۔
کریڈٹ سوئس حکام کے مطابق ادارے کا حساس ڈیٹا چوری ہوا ہے تاہم اسے کسی بھی طرح سے استعمال کرنے، یا کسی اورتک منتقل کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں ۔
کریڈٹ سوئس کے چوری کیے گئے ڈیٹا ریکارڈ میں کمپنی ملازمین کے سوشل سیکیورٹی نمبرز، فونز نمبرز اور ایڈریسز چوری کیے گئے جس سے ہزاروں ملازمین پریشانی کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور کا بے گھر شخص سوئس بینک میں 4 ارب روپے کے رقم سے لاعلم
کریڈٹ سوئس نے ملازمین کی پریشانی دور کرنے ہاٹ لائن بنادی ہے جبکہ ڈیٹا سے متعلق چھان بین بھی کی جارہی ہے ۔ڈیٹا چوری کے خلاف قانونی اقدامات بھی جای ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق تمام معاملے سے واقف ایک شخص نے بتایا کہ ڈیٹا چوری کرنے والا ملازم بھارتی شہری ہے اور اس نے 2019 میں کریڈٹ سوئس کی ملازمت چھوڑی تھی ۔