جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان سے محبت میں کیا کرلیا؟
برطانوی فلمساز اورسربراہ تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان سے محبت کا ثبوت دیدیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے برطانوی پریمیئر کے موقع پر اپنے ناخنوں پر پاکستانی جھنڈا بنوالیا۔
یہ بھی پڑھیے
جمائما نے ٹیریان وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دے دیا
جمائما آج تک اپنی شناخت نہ بنا پانے کی خلش میں مبتلا
جمائما نے لندن میں اپنی پہلی فلم”واٹس لووڈ گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ “کے پریمیئر کے موقع پر جیونیوز کے نمائندہ مرتضیٰ علی شاہ سے گفتگوکرتے ہوئےاپنے ناخنوں پر بنے پاکستانی جھنڈے دکھائے۔
View this post on Instagram
اس موقع پر انہوں نے پاکستانیوں کے رشتے کرانے کا بھی اعتراف کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانیوں کے رشتے کرانے شروع کردیے ہیں اور وہ اس کام میں ماہر ہیں۔
View this post on Instagram
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ حال ہی میں ایک پاکستانی جوڑے کا رشتہ کرایا ہے اور وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔