ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کا گڑھ بھارت فیٹف کے ریڈار پر آگیا

فناننشل ایکشن ٹاسک فورس اس سال بھارت کی ٹیرر فنانسگ ، منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات کا جائزہ شروع کرے گا۔

ہنڈی حوالہ کی سب سے بڑی عالمی منڈی ، بھارت فناننشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ریڈار پر آگیا، 13 سال بعد پوچھ گچھ شروع ہونے جارہی ہے۔

چمک یعنی ڈالر کی حوالہ ہنڈی کرنے والا سب سے بڑا بیوپاری ملک بھارت ، اب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو جوابدہ ہوگا۔

فیٹف کا بھارت کی ٹیرر فنانسنگ ، منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کا پلان تیار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کو اپنی معاشی مشکلات کا حل خود تلاش کرنا ہوگا، ایم ڈی آئی ایم ایف

کریڈٹ سوئس کے سابق بھارتی ملازم نے ادارے کا حساس ڈیٹا چوری کرلیا

فیٹف اس سال بھارت کی ٹیرر فنانسگ ، منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات کا جائزہ شروع کرے گا۔ بھارت کے اقدامات کا آن سائٹ جائزے کیلئے دورانیہ نومبر 2023 ہوگا۔

فیٹف پلان کے مطابق جون 2024 میں بھارت کے اقدامات کو فیٹف پلنری اجلاس میں زیر بحث لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

آخری بار فیٹف نے بھارت کی ایویلیوایشن جون 2010 میں کی تھی۔ فیٹف 2019 سے 2 بار اے ایم ایل ، سی ایف ٹی قوانین سے متعلق بھارت کی ایویلیوایشن موخر کرچکا۔

جن ممالک کے اقدامات کا فیٹف جائزہ لے گا اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔ گذشتہ سال پاکستان نے عالمی سطح پر سنگ میل عبور کرلیا تھا۔

اکتوبر2022 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا تھا۔ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ تیزی سے ایف ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا۔

فیٹف نے 4 سال اور 4 ماہ بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالا تھا۔ پاکستان نے فیٹف کے دونوں ایکشن پلانز کے تحت تمام 34 نکات پر عمل درآمد کیا۔

فیٹف نے جون 2018میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔ بھارت کے ساتھ ساتھ ارجنٹینا، قطر ، عمان ، لیکسمبرگ اور کویت کی بھی ایویلیوایشن کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر