امریکی صدرنے بھارتی نژاد اجے سنگھ بنگا کو ورلڈبینک کا نیا صدر نامزد کردیا
اجے پال سنگھ بنگا کی تعیناتی مئی تک ہونے کا امکان، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دیگر بھارتی سربراہان کے برخلاف اجے بنگا نے بھارت میں ہی تعلیم مکمل کرکے امریکا کارخ کیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے ماسٹر کارڈ کے سابق سربراہ اجے پال سنگھ بنگا کو ورلڈ بینک کا نیا صدر نامزد کردیا۔
ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دیگربھارتی نژاد سربراہان کے برخلاف اجے پال سنگھ بنگا کی خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے بھارت میں پرورش پائی ، وہیں تعلیم حاصل کی اور پھر امریکا کا رخ کرنے کے بعد ماسٹر کارڈ کے سربراہ بنے اور اب ورلڈ بینک سربراہ نامزد ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کا گڑھ بھارت فیٹف کے ریڈار پر آگیا
بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر سے مرحلہ وار فوج کے انخلاء پر غور
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن کی جانب سے انڈین امریکن اجئے بنگا کو عہدہ دیے جانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بہتر اقدامات ممکن بنانا ہے۔
اس موقع پر صدربائیڈن نے کہا کہ بنگا کو عالمی رہنماؤں کے ساتھ کام کا وسیع تجربہ ہے۔دوسری جانب جرمنی کی جانب سے بھی عالمی بینک کےسربراہ کی نامزدگی کی توقعات ہیں جب کہ جرمنی نے خاتون کو ورلڈ بینک سربراہ بنانےکی وکالت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے بنگا کی تعیناتی مئی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ ماحولیاتی امور پر اصلاحات کے تنازع کا شکار عالمی بینک کے موجودہ سربراہ ڈیوڈ ملپاس نے پچھلے ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
10نومبر 1959کو ممبئی میں پیداہونےو الے اجے پال سنگھ بنگانے سینٹ اسٹیفنز کالج دہلی سے اکنامکس میں بی اے آنرز کی سندلی اورانڈین انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ ، احمد آباد سے منیجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام(پی جے پی)کی ڈگری حاصل کی۔ وہ نیسلے اور پیپسی جیسے ملٹی نیشنل کمپنیوں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔