بھارت میں ہولی پر جاپانی خاتون ولاگر سے ہراسانی کا واقعہ، 3 ملزم گرفتار

واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے پہاڑ گنج میں پیش آٰیا، گرفتار ملزمان میں ایک کم سن لڑکا بھی شامل، بھارت کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

بھارت میں رواں ہفتے ہولی کے موقع پر جاپانی خاتون سیاح کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آئے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفاتر کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مودی مسئلہ کشمیر پر نہرو کے خطوط کلاسیفائیڈ رکھنے کی کوشش میں مصروف

طالبان نے شریعت بدل ڈالی؛ طلاق یافتہ خواتین کو سابق شوہروں کے پاس جانے کا حکم

 

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی وڈیو میں معروف جاپانی ٹریول لاگر کو بھارت میں ہولی منانے والے نوجوانوں کے درمیان گھرے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ہولی منانے والے نوجوان جاپانی خاتون ولاگر پر رنگ پھینکے کے بجائے اسے بری  طرح دبوچ کر اس پر رنگ ملتے رہے۔

رنگوں میں نہائی جاپانی ولاگر نوجوانوں سے کے درمیان پھنس کر رہ گئی۔ ایک نوجوان نے اس سینے پر ہاتھ مارنے کی کبھی کوشش کی جس پر خاتون نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اسے تھپڑ مارنے کی کوشش کی اور پھرہجوم سے جان بچاکروہاں سےچلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کھے علاقے پہاڑ گنج میں پیش آیا ہے اور واقعے میں ملوث ایک کم سن لڑکے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ٹوئٹر صارفین نے وڈیو پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک بھارتی خاتون صارف نے لکھاکہ”نوعمری کے دنوں میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک ہجوم سے گزرتے ہوئے میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوچکا ہے، میں  سوچ بھی نہیں سکتا کہ میں اکیلی ہوتی تو کیا ہوتا“۔

انہوں نے کہاکہ  ”بھارت محفوظ نہیں ہے،گھروں میں خواتین کو تحفظ نہیں ملتا،اس قسم کے مرد سوشل میڈیا پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ تقریباً ہر ایک لڑکی جس سے میں بات کرتی ہوں مجھے ایک  ڈراؤنے ہندوستانی لڑکے  پیغامات کے بارے میں بتاتی ہے“۔

متعلقہ تحاریر