بی بی سی نے اینکر گیری لائنکر کو امیگریشن قوانین پر تنقید کرنے پر آف ایئر کردیا
برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی ) انتظامیہ نے برطانوی امیگریشن قوانین پر تنقید کرنے پر اسپورٹس پروگرام "میچ آف دی ڈے" کے اینکر گیری لائنکر آف ایئر کردیا جس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے
برطانیہ کا قومی نشریاتی ادارہ "برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن” (بی بی سی ) اسپورٹس پروگرام "میچ آف دی ڈے” کے اینکر گیری لائنکر آف ایئر کرنے پر تنقید کا سامنا کررہا ہے ۔
برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی ) انتظامیہ نے برطانوی امیگریشن قوانین پر تنقید کرنے پر اسپورٹس پروگرام "میچ آف دی ڈے” کے اینکر گیری لائنکر آف ایئر کردیا ۔
یہ بھی پڑھیے
بی بی سی کی مودی مخالف دستاویزی فلم کے پیچھے پاکستانیوں کا ہاتھ ؟
بی بی سی کے اسپورٹس اینکر اور سابق برطانوی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی لائنکر کو برطانوی امیگریشن قوانین پر تنقید کرنے کے بعد آف ایئر کیے جانے پر فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے ۔
انگلینڈ کے سابق فٹ بال کپتان، بی بی سی کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اسپورٹس اینکر کو ہفتے کے شروع میں برطانوی مائیگریشن پالیسی پر تنقید کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔
انتظامیہ کی جانب سے گیری لائنکر کو آف ایئرکرنے کے فیصلے پر اسپورٹس سے منسلک صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے واٹ آؤٹ کیا جس سے کئی شیڈولز پروگرامز نشر نہ ہوسکے ۔
اسپورٹس پروگرام کی نشریات میں خلل آنے پر بی بی سی انتظامیہ نے اپنے ناظرین سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔
گیری لائنکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی امیگریشن قوانین کو ظالمانہ پالیسی قرار دیا تھا جس پر ترجمان وزیراعظم رشی سونک نے اسے ناقابل قبول قرار دیا تھا ۔
فٹ بال کھلاڑی گیری لائنکر نے برطانوی امیگریشن قوانین کو موازنہ 1930 کے دہائی کی جرمنی کی پالیسی سے کیا جس پر وزیر داخلہ سویلا برورمین نے کہا کہ یہ توہین آمیز ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
مودی کے خلاف دستاویزی فلم بنانے پر بی بی سی زیر عتاب آگیا
برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے سابق ڈاریکٹر جنرل نے لائنکر کے ایئر کرنے کے اقدام کو فاش غلطی قرار دیا جس سے لگتا ہے کہ حکومت ادارے کو ہدایات دے سکتی ہے ۔
بی بی سی انتظامیہ نے تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیری لائنکر سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں متفقہ موقف کی ضرورت کے تحت واپس آسکتے ہیں۔