عمران خان کے گھر پر فوجی طاقت سے حملہ کیاگیا، سابق برطانوی سفیر

سی آئی اے نے عمران خان کو ایک نرم بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹوایا اور اب وہ اسے جمہوری طور پر دوبارہ منتخب ہونے سے روکنے کے لیے سخت طاقت کی پشت پناہی کر رہے ہیں، کریگ مری

برطانیہ کے سابق سفیر کریگ مری نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے پر عمران خان کو اقتدار سے نکالنے اور دوبارہ منتخب ہونے سے روکنے کا الزام عائد کردیا۔

سابق برطانوی سفیر نے پاکستانی عوام کو ملک کا دفاع کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ کا زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کا حکم

پی ایس ایل کے میچ کے پیش نظر پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کیلئے آپریشن معطل

سابق برطانوی سفیر کریگ مری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” عمران خان کے گھر پر آج فوجی طاقت سے حملہ کیا گیا،سی آئی اے نے اسے ایک نرم بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹوایااور اب وہ اسے جمہوری طور پر دوبارہ منتخب ہونے سے روکنے کے لیے سخت طاقت کی پشت پناہی کر رہے ہیں، جیسا کہ وہ یقیناً ہوگا“۔

سابق برطانوی سفیر نے پاکستانی عوام سے درخواست کی کہ اپنے ملک پاکستان کا دفاع کریں۔

متعلقہ تحاریر