پاکستانی توشہ خانے کے شور میں بھارتی وزیراعظم کا کلپ پھر وائرل ہوگیا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ "میرا من نہیں کرتا کہ میں توشہ خانہ کے تحائف اپنے ساتھ لے کر جاؤں۔"
پاکستان میں توشہ خانہ سے تحائف حاصل کرنے والوں کے شور میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا توشہ خانہ سے متعلق پاکستانی سیاست دانوں ، اسٹیبلشمنٹ ، بیوروکریٹس اور صحافیوں کے لیے سبق آموز کلپ ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والے کلپ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ہی اٹھائے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "میرا من نہیں کرتا کہ میں توشہ خانہ کے تحائف اپنے ساتھ لے کر جاؤں۔”
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے گھر پر فوجی طاقت سے حملہ کیاگیا، سابق برطانوی سفیر
عمران خان کی گرفتاری سے سیاسی بحران مزید گہرا ہوگا، زلمے خلیل زاد
ٹوئٹر پر وائرل 2 منٹ 17 سیکنڈ کے کلپ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ "جب میں گجرات میں تھا ، وزیراعلیٰ کے ناطے ، تو مختلف تقریبات میں جاتا تھا ، لوگ ہار پہنا دیتے تھے ، اچھی اچھی شال پہنا دیتے تھے ، کبھی کوئی چاندی کی تلوار دے دیتا ہے ، کوئی اچھا سا تاج محل دے دیتا تھا ، لوگ کچھ نا کچھ دیتے رہتے ہیں ، کوئی اچھی اچھی پینٹنگ دیتے ہیں۔”
One must acknowledge Indian PM #NAMO for his humble and selfless act of depositing all gifts as CM in the government’s “Tosha Khanna” while spending 100 crores on girls' education. Calls for learning from neighbors' positive actions.
pic.twitter.com/bzPcd4hlTx… https://t.co/s96n2LK9tf— Anis Farooqui (@anis_farooqui) March 14, 2023
ان کا کہنا تھا کہ "میں بھی انسان ہوں میرا بھی من کرتا ہے ، یہ بہت اچھی پینٹنگ ہے اس کو گھر کی دیوار پر لگاؤں گا ، مہمان آئیں گے انہیں اچھا لگے گا۔ یہ خوبصورت مورتی دی ہے ، یہاں رکھوں گا تو بہت اچھی دکھائی دے گی۔ میرا بھی من کرتا تھا آپ کا بھی من کرے گا۔”
انہوں نے سامعین سے پوچھا کہ کیا آپ کا من کرے گا کہ یہ اشیاء گھر لے جانے کو۔ تمام نے یک زبان کہا جی کرے گا۔ اس انہوں نے ترقی بہ ترقی جواب دیتے ہوئے کہا میرا من نہیں کرتا تھا۔ اُن کے اس جواب میں پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
آگے بڑھتے ہوئے نریندر مودی نے بتایا کہ میں وہ ساری چیزیں سرکاری توشہ خانہ میں جمع کروا دیتا تھا۔ پھر میں نے ان اشیاء کی ویلیوایشن کروانی شروع کردی ، پھر آکشن کے تھرو ان اشیاء کی فروخت شروع کی ، آکشن سے جو پیسہ حاصل ہوتا تو میں وہ "لڑکیوں کی تعلیم” کے مختص کردیتا تھا۔ اور تقریباً 100 کروڑ روپے سے زیادہ پیسے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے تقسیم کردیئے۔