‘مبارک رمضان’ لندن کی تاریخ میں پہلی بار پکاڈیلی سرکس کو روشن کردیا گیا
لندن کے میئر صادق خان نے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے لائٹنگ کا بہترین انتظام کیا تھا کیونکہ بہت سے لوگ اس تاریخی لمحے کو منانے کے لیے پکاڈیلی سرکس جمع تھے۔
لندن کی تاریخ میں پہلی بار پکاڈیلی سرکس کو رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر چاند کے ٹکڑوں سے روشن کردیا گیا ، تاکہ اسلامی مقدس مہینے کے روزے کا استقبال شاندار انداز میں کیا جا سکے۔
میئر لندن صادق خان نے اس موقع کو چاند کے نشان والے برقی قمقموں کے ڈسپلے کو آن کیا، اس کی وجہ یہ تھی کہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد منگل کے روز اس لمحے کو منانے کے لیے وہاں جمع تھی۔
یہ بھی پڑھیے
لگتا ہے حکومت عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینا چاہتی ہے، زلمے خلیل زاد
مودی کی بی جے پی شیر میسور ٹیپو سلطان کی شہادت کی تاریخ بدلنے پر بضد
اس موقع پر برقی قمقموں کی صورت میں "رمضان مبارک” کے الفاظ سڑکوں پر روشن کیے گئے تھے۔
I bet all Hindus will be worried why only #Ramadan?
what about Diwali and Holi and Karwachod ? pic.twitter.com/8YUrOj51KG— Sam (@SamKhan999) March 22, 2023
اس تصور کو رمضان لائٹس یو کے نے تیار کیا ہے، جو ایک غیر منافع بخش این جی او ہے ، اس کا مقصد ماہ صیام کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینا ہے۔
رمضان لائٹس یو کے نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ "یہ احتیاط سے تیار کیا گیا تصور پورے بابرکت مہینے میں چاند کے مراحل کو ظاہر کرے گا، رمضان کی برکت سے یہ روشنیاں لندن کی سڑکوں کو روشن رکھے گا۔”
اس مبارک تقریب کا آغاز بانی عائشہ دیسائی کی قیادت میں تین سال قبل شروع ہوا تھا ، اور اب اس میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
عائشہ دیسائی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "اس سال، مجھے بہت فخر ہے کہ ہماری لائٹس لندن کی سب سے مشہور گلیوں میں سے ایک گلی کوونٹری اسٹریٹ، یہ وہ سڑک جو پیکاڈیلی سرکس سے لیسٹر اسکوائر سے ملتی ہے۔”
میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ان لائٹس کو آن کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔
صادق خان نے کہا کہ ان کو آن کرنا اعزاز کی بات ہے۔
For the first time ever – the West End is being lit up by a beautiful display of lights to mark the holy month of Ramadan ☪️✨
It was an honour to switch them on officially – ahead of the start of #Ramadan2023 #Ramadan pic.twitter.com/HAbS9U7sFR
— Sadiq Khan (@SadiqKhan) March 21, 2023
میئرلندن صادق خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "لندن اب یورپ کا پہلا بڑا شہر بن گیا ہے جس نے رمضان کے موقع پر ایک شاندار لائٹ ڈسپلے کی اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ اس بات کی حقیقی علامت ہے کہ ہمارا دارالحکومت ہمارے سوچ کو کیسے مناتا ہے۔”