راناثنااللہ کی عمران خان کو دھمکی خانہ جنگی سے پہلے کی علامت ہے، مہدی حسن
اس قسم کی بیان بازی جبر اور نسل کشی کا باعث بھی بن سکتی ہے، عالمی سطح پر اس بیان کی مذمت کی جانی چاہیے، امریکی ٹی وی کے اینکر کا مطالبہ

امریکی ٹی وی کے معروف میزبان مہدی حسن نے وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کی جانب سے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو دی گئی دھمکی کو خانہ جنگی سے پہلے کی علامت قرار دیدیا۔
مہدی حسن نے رانا ثنااللہ کے بیان کا عکس شیئر کرتے ہوئے اس پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لگتا ہے حکومت عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینا چاہتی ہے، زلمے خلیل زاد
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہے، امریکا کی سالانہ رپورٹ
مہدی حسن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ’یا تو عمران خان رہے گا یا ہم‘پاکستانی وزیر داخلہ کی طرف سے یہ کیا بیان آیا ہے؟یہ اس قسم کی شیطانی یا غیر انسانی بیان بازی ہے جو خانہ جنگی سے پہلے ہوتی ہے، جو جبر اور نسل کشی کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر اس بیان کی مذمت کی جانی چاہیے۔
‘Either Imran Khan exists or we do’
What on earth is this, from the Pakistani interior minister?
This is the kind of demonizing/dehumanizing rhetoric that precedes civil war; that can lead to repression and genocide. It needs to be condemned globally. https://t.co/LThpHIZReP pic.twitter.com/c7g8SIpmK5
— Mehdi Hasan (@mehdirhasan) March 28, 2023
واضح رہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان سے معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر نہیں بلکہ پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں۔ جب ہمارے وجود کی نفی ہوگی تو ہم ہر حد تک جائیں گے، پھر یہ نہیں سوچیں گے کہ کیا جمہوری ہے، کیا نہیں۔









