اربوں ڈالرز کا نقصان؛ بھارتی ارب پتی شخصیات کے ستارے گردش میں آگئے
بین الاقوامی مالیاتی جریدے فوربس کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل 169 بھارتیوں کی مجموعی دولت میں 75 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے تاہم رواں سال تین خواتین بھی بلینیئرز لسٹ کا حصہ بنی ہیں
بھارتی ارب پتی افراد کی دولت میں تیزی سے کمی آتی جارہی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ہندوستان کی امیر ترین شخصیات کی دولت میں مجموعی طور پر 75 ارب ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی جریدے فوربس نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت کے امیر ترین افراد کی قسمت کا تارا ٹوٹنے لگا ہے۔ ان شخصیات کی دولت میں تیزی سے کمی آتی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گوتم اڈانی مالی بحران کا شکار؛ بلینیئرز انڈیکس میں تیسرے سے 38 ویں نمبر پر آگئے
فورس کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد ہے تاہم رواںسال 2023 میں ان شخصیات کی دولت میں ایک سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر 75 ارب ڈالر کی کمی آئی۔
فوربس کی 2023 کی عالمی ارب پتیوں کی فہرست میں ہندوستانیوں کی ریکارڈ تعداد ہے، رواں سال مجموعی طور پر 169 افراد دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں موجود ہیں جوکہ گزشتہ سال 166 تھے۔
مالیاتی جریدے کی روپرٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ارب پتی افراد کی مشترکہ دولت جوکہ 2022 کی فہرست میں 750 بلین ڈالر تھی اب 10 فیصد گر کر 675 بلین ڈالر رہ گئی۔
فروبس نے رپورٹ کیا ہے کہ رواں سال 16 نئے ارب پتی امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
ارب پتیوں کی لسٹ میں جگہ بنانے والی خواتین میں بھارتی وارنٹ بفیٹ کے نام سے مشہور آنجہانی راکیش جھنجھن والا کی اہلیہ ریکھا جھنجھن والا بھی ہیں جن کی ٹوتل دولت کا تخمینہ 5 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
بھارتی 62 خاتون روہیقہ سائرس مستری جوکہ پلون جی مستری کی بہو ہیں نے ارب پتیوں کی لسٹ میں اپنا نام شامل کروایا ہے ،ان کی مجموعی دولت 7 ارب ڈالر ہے۔
فوربس کے مطابق نئے آنے والوں میں سب سے کم عمر ہندوستانی ارب پتی، 36 سالہ نکھل کامتھ ہیں، جنہوں نے اپنے بڑے بھائی نتن کامتھ (ایک نئے آنے والے) کے ساتھ ڈسکاؤنٹ بروکریج زیرودھا کی بنیاد رکھی۔
یہ بھی پڑھیے
گوتم اڈانی کے اربوں ڈالر کے فراڈ کا پردہ فاش ہونے پر بھارت میں ہلچل مَچ گئی
بنگلور کے بھائیوں کی مالیت بالترتیب ڈیڑھ ارب اور تین ارب ڈالر ہے تاہم انہیں قبرصی پاسپورٹ کی وجہ سے ہندوستانی ارب پتی کے طور پر شمار نہیں کیا گیا۔
گوتم اڈانی کے بھائی ونود اڈانی، جن کی مالیت تقریباً 10 بلین ڈالر ہے۔ چار افراد اس سال فہرست میں واپس آئے، جن میں مہندرا کے چیئرمین ایمریٹس کیشوب مہندرا بھی شامل ہیں۔ اور مہندرا، اپنی مشہور SUVs کے لیے مشہور ہے۔ 99 سالہ بزرگ ہندوستانی ارب پتی ہیں اور ان کی مجموعی مالیت 1.2 بلین ڈالر ہے۔