ایم ایل اے عتیق احمد بھائی سمیت پولیس موجودگی میں قتل، قاتلوں نے ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگائے
گینگسٹر سے سیاستدان بننے والے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کو قتل کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔
بھارت میں مسلمان ایم ایل اے بھائی سمیت پولیس کی موجودگی میں قتل ، ممبر قانون ساز اسمبلی عتیق احمد کو قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ، جبکہ بھائی اشرف کو بےگناہ قرار دیا گیا تھا۔ عتیق اور اشرف کو قتل کرنے والے ملزمان نے "جے شری رام” کے نعرے بھی لگائے۔ انڈین میڈیا کے مطابق ایک روز قبل عتیق احمد کے بیٹے کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
گینگسٹر سے سیاستدان بننے والے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کے تین قاتلوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ عتیق اور اشرف کو سنیچر کی رات میڈیا کے درمیان بات چیت کے دوران صحافیوں کا روپ دھارنے والے تینوں افراد نے پوائنٹ بلینک رینج پر گولی مار کر ہلاک کر دیا ، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار انہیں پریاگ راج کے ایک میڈیکل کالج میں میڈیکل چیک اپ کے لیے لے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال نے پلوامہ حملے پر مودی کا پردہ فاش کردیا
غلام نبی آزاد کا راہول گاندھی پر ناپسندیدہ کاروباری شخصیات سے تعلق کا الزام
آن لائن سامنے آکر قتل کرنے والے ملزمان کی کچھ چونکا دینے والی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں ، جن میں قاتلوں کو "جئے شری رام” کے نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔
عتیق احمد کے قاتل کون ہیں؟
- موقع واردات سے حراست میں لیے گئے تینوں افراد کی شناخت ارون موریہ، لولیش تیواری اور سنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تاہم اس معاملے سے باخبر لوگوں نے بتایا ہے کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے ناموں سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
- سنی ہمیر پور ضلع کا رہنے والا ہے، لولیش تیواری کا تعلق باندہ کے کوتوالی سے ہے اور ارون موریہ کا تعلق کاس گنج کے سورون کوتوالی تھانے کی حدود کے گاؤں بگھیلا پختہ سے ہے۔
- سنی کے خلاف ضلع حمیر پور میں 17 مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ وہ لکھنؤ یونیورسٹی میں پڑھ رہے تھے لیکن بی اے کے پہلے سال میں پڑھنا چھوڑ دیا۔ اسے تین سال قبل ایک لڑکی کو چھیڑنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ سنی سنگھ ہمیر پور ضلع کے کرارا تھانے کا ہسٹری شیٹر مجرم ہے۔
- لولیش تیواری بجرنگ دل کے لیڈر ہیں، ان کے فیس بک پروفائل کے مطابق وہ بجرنگ دل کا ضلع ساہ کا پُرمکھ ہے۔
- ارون موریہ کے والد اور والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اور اس کے چچا اور خالہ ضلع کاس گنج کے گاؤں میں رہتے ہیں۔ ارون موریہ عرف کالیا نے 15 سال پہلے گاؤں چھوڑ دیا تھا اور پھر کبھی گاؤں واپس نہیں آیا تھا۔ اس کے چچا میگھ سنگھ موریہ اپنے خاندان کے ساتھ گاؤں میں رہتے ہیں۔
- ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ جرائم کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے یہ جرم کیا ہے۔ تاہم پولیس اب بھی ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور ابھی تک سرکاری طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
- آن لائن منظر عام پر آنے والے حملہ آوروں کی چونکا دینے والی ویڈیوز میں، قاتلوں کو عتیق اور اس کے بھائی کو قتل کرنے کے بعد "جئے شری رام” کے نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔
- واقعے کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے، پولیس کمشنر، پریاگ راج، رامیت شرما نے کہا کہ تینوں حملہ آور، جنہیں واقعے کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا تھا، میڈیا والوں کے گروپ میں شامل ہوئے تھے ، تینوں ملزمان عتیق احمد اور اشرف احمد کو گفتگو کے دوران بات کرنے سے روک رہے تھے۔
- کچھ رپورٹس سے یہ بھی اشارے ملے ہیں کہ تینوں ملزمان میڈیا والوں کے بھیس میں آئے تھے ، کیونکہ ان کے پاس میڈیا کے مائیک بھی تھے۔
- جب صحافیوں نے عتیق احمد سے پولیس کی حراست میں پوچھ گچھ گئے سوالات کے بارے میں سوالات کیے تو عین اس وقت ان کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا، اور ساتھ کھڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔









