ایرانی صدر ابرہیم رئیسی کی سعودی شاہ سلمان کو دورہ تہران کی دعوت

ایرانی صدر کو ریاض کی جانب سے دورے کی دعوت موصول ہوئی تھی جس کے جواب میں ایرانی صدر نے بھی سعودی شاہ کو دورے کی دعوت دی ہے،ترجمان ایرانی محکمہ خارجہ

سعودی عرب اور ایران  کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی  کے سلسلے میں اہم  پیش رفت ہوئی ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی شاہ سلمان کو تہران کے دورے کی دعوت دے دی ۔

اس حوالے سے ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے باضابطہ طور پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ایران کے دورے کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چین کی ثالثی رنگ لے آئی؛ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال 

امریکی پابندیوں کے باوجود سعودی عرب کا ایران میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کو ریاض کی جانب سے دورے کی دعوت موصول ہوئی تھی جس کے جواب میں ایرانی صدر نے بھی سعودی شاہ کو دورے کی دعوت دی ہے۔

خیال رہے کہ کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد گزشتہ ماہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔گزشتہ دنوں بھی تعلقات کی بحالی میں اہم پیشرفت ہوئی اور ایرانی تکنیکی وفدریاض پہنچاتھا۔

متعلقہ تحاریر