ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب پر کام شروع کردیا
یہ ابھی تک میری سب سے ذاتی کتاب ہوگی اور میں اسے آپ کو پڑھانے کا انتظار نہیں کرسکتی، ملالہ

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب پر کام شروع کردیا ہے۔
دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ملالہ یوسفزئی اپنی نئی کتاب جلد از جلد قارئین کے ہاتھوں تک پہنچانے کیلیے کافی پرجوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ملالہ یوسف زئی پاکستان ویمن کرکٹ لیگ میں ایک ٹیم خریدنے کی خواہش مند
آسکر ایوارڈ کی تقریب میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے پیغام امن کو خراج تحسین
ملالہ یوسف زئی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پرستاروں کی نئی کتاب پر کام شروع کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔ملالہ یوسفزئی نے اپنے پوسٹ میں لکھاکہ ”مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے کہ میں اپنی اگلی کتاب پر کام کر رہی ہوں“۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ”میری زندگی کے آخری چند سال غیر معمولی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوئے ہیں- میں نے آزادی، شراکت داری اور بالآخر خود کو تلاش کیا۔ یہ ابھی تک میری سب سے ذاتی کتاب ہوگی اور میں اسے آپ کو پڑھانے کا انتظار نہیں کرسکتی“۔
ملالہ نے بتایاکہ اس اکتوبر میں ان کی کتاب”میں ملالہ ہوں“ کی اشاعت کو ایک سال ہوجائے گا جو ان کی 16ویں سالگرہ کے کچھ عرصے بعد شائع ہوئی تھی۔انہوں نے کہاکہ” اس کے بعد سے جو کچھ ہوا میں اسے بتانے اور اپنے سفر میں اگلا قدم اٹھانے کے لیے پرجوش ہوں“۔









