ٹائم کا یکم جون سے آن لائن اشاعت اور 100 سالہ آرکائیوز تک مفت رسائی دینے کا اعلان
ہم بنیادی طور پر یقین رکھتے ہیں کہ قابل اعتماد معلومات تک رسائی ایک عالمی ضرورت ہے اور اسے پوری انسانیت کے لیے دستیاب ہونا چاہیے، سی ای او جیسیکا سیبلی

امریکا کے معروف اشاعتی ادارے ٹائم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسیکا سیبلی نے اعلان کیا ہے کہ ٹائم کی آن لائن اشاعت کے ساتھ ساتھ اس کے پچھلے 100 سال کے آرکائیوز بھی دنیا بھر کے قارئین کے لیے یکم جون سے Time.com پر مفت قابل رسائی ہوں گے۔
اس بات کا اعلان دنیا کی سب سے بااثر شخصیات کی فہرست کے اجرا کیلیے منعقدہ 17ویں سالانہ ٹائم 100 گالا کے موقع پر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ارنب گوسوامی کی "پردھان منتری جی” کی گردان نے مودی کو شرما دیا
نئی دہلی: مقتول عتیق احمد کی نوجوانوں کو تعلیم پر مائل کرنے کی وڈیو وائرل
جیسیکا سیبلی نے کہاکہ” ہمارا مقصد ’ ٹائم‘ کے ذریعےلوگوں اور دنیا کو تشکیل دینے والے خیالات کے بارے میں قابل بھروسہ اور معیاری کہانیاں فراہم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جغرافیائی محل وقوع یا سماجی اقتصادی حیثیت سے قطع نظر یہ معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔
TIME is to make its trusted journalism free and accessible worldwide https://t.co/IE2xnZKces
— TIME (@TIME) April 27, 2023
انہوں نے کہاکہ”ہم بنیادی طور پر یقین رکھتے ہیں کہ قابل اعتماد معلومات تک رسائی ایک عالمی ضرورت ہے اور اسے پوری انسانیت کے لیے دستیاب ہونا چاہیے“۔
انہوں نے کہاکہ”ٹائم ڈاٹ کام سے پے وال ہٹانے کا فیصلہ دنیا بھر کے سامعین کے لیے بھروسہ مند رہنمائی فراہم کرنے کےٹا ئم کے مشن کیلیے موثر ثابت ہوگا، آج،’ ٹائم ‘اپنی تاریخ کے سب سے بڑے سامعین تک پہنچتا ہے ،اس کے پلیٹ فارمز پر دنیا بھر میں 10 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ لوگ اور اس کا مشہور میگزین 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز کے ساتھ خبروں کے حوالے سے سب سے بڑا امریکی اشاعتی ادارہ بنا ہوا ہے۔









