شقی القلب ماں نے 12ڈالر کی کوکین کیلیے 3سالہ بیٹی بیچ دی، بچی زیادتی کے بعد قتل
اندوہناک واقعہ پیرا گوئے میں پیش آیا، ماں نے بچی کی گمشدگی کا دعویٰ کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا، 42سالہ خاتون، اسکے منشیات فروش بوائے فرینڈ سمیت3 افراد گرفتار، اہل علاقہ کی خاتون کو قتل کرنیکی کوشش، 8 بچوں کی ماں نے اس سے قبل 12 سالہ بیٹی کو30سالہ شخص سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنوایا تھا۔

پیراگوئے میں شقی القلب ماں نے 12 ڈالر مالیت کی کوکین کے عوض 3 سالہ بیٹی کو اپنے منشیات فروش بوائے فرینڈ کےہاتھوں فروخت کردیا۔بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
بچی کی لاش ایک خالی مکان سے بازیاب ہوگئی۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت میں سڑکوں پر نماز عید پڑھنا بھی جرم بن گیا، سیکڑوں مسلمانوں پر مقدمات درج
بھارتی سپریم کورٹ کا مذہب سے بالاتر ہوکر نفرت انگیز تقاریر پر فوری مقدمات درج کرنے کا حکم
پیراگوئے کے شہر’ پیڈرو جوآن کابیلیرو‘میں پیش آئے اس اندوہناک واقعے کو پولیس نے ناقابل تصور قرار دیا ہے۔42سالہ اریلیا سیلیناس نے کوکین کے 20ٹکڑوں ے عوض اپنی 3 سالہ بیٹی لوز مائیدہ کو اپنے منشیات فروش بوائے فرینڈ کو فروخت کردیا تھا۔پولیس نے 42سالہ خاتون ، اسکےبوائے فرینڈ اور ایک 17سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بھی اس قتل میں ملوث ہے۔
واقعے کی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔وڈیو میں ملزم کو3سالہ لوزمائیڈہ کو گود میں اٹھاکر لے جاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے جبکہ بچی اپنے آپ کو چھڑانے کی کوشش کررہی ہے۔
3-year-old girl raped and murdered after mom allegedly traded her for crack cocaine https://t.co/Cb1BdfJD9C pic.twitter.com/twh78vKgnk
— New York Post (@nypost) April 29, 2023
لوز کو نیلے رنگ کا لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے جو ڈزنی کے کرداروں سے مزین ہے ، جب کہ ملزم نے بچی کو اپنے کندھے پر لٹکارکھا ہے ۔دی سن کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے مزاحمت کرنے پربچی کو تھپڑ بھی مارا۔
اس واقعےکے صرف 24 گھنٹے بعد خوف زدہ پڑوسیوں کو بچی کی لاش ایک لاوارث گھر سے مل گئی۔ڈیلی میل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کی شرٹ سے ڈھکی لاش ایک بستر پر پڑی تھی۔ مبینہ طور پر بچی کی ماں کے منشیات فروش بوائے فرینڈ نے اسے زیادتی کےبعد قتل کیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 سالہ بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ بچی کی شقی القلب ماں نے پولیس کے سامنے اپنی بیٹی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، گرفتاری کے دوران اہل علاقہ نے اسے مارنے کی کوشش بھی کی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خاتون کے بوائے فرینڈ نے بچی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
سیلیناس نے ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا تھاکہ اس کی بیٹی نیند کے دوران غائب ہوگئی تھی لیکن پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا کھوج لگانے کے بعد ملزمہ نے اپنی بیٹی کو کریک کوکین کے لیے فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق سیلیناس منشیات کے زیر اثر تھی اوراسے تلاش کے دوران اپنی بیٹی کی کوئی فکر نہیں تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوز کی آخری رسومات میں 300 سے زیادہ مقامی لوگوں نے شرکت کی اور پڑوسیوں کے ایک گروپ نے بچی کی آخری رسومات کے بعد اس گھر کو جلا دیا جہاں سے اس کی لاش ملی تھی۔
تفتیش کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ 42سالہ اریلیا سیلیناس کا خاندان سانحات کی تاریخ رکھتا ہے۔8 بچوں کی ماں اس سے قبل 30سالہ شخص کو اپنی 12سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی اجازت بھی دے چکی تھی ۔پولیس کے مطابق دونوں کیسز کی تفتیش جاری ہے۔









