امریکا، بھارت، سعودیہ اور عرب امارات کا چین سے مقابلے کیلئے مشترکہ منصوبوں پر مذاکرات

سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان سے امریکہ، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیروں نے ملاقات کی جس میں بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول نے سمندری راستوں کے ذریعے مغربی اور جنوبی ایشیا کو ملانے کا منصوبہ پیش کیا

بھارت  کی  قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے امریکا،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے مغربی اور جنوبی ایشیا کو سمندر کے ذریعے ملانے کے منصوبے سے متعلق گفتگو کی ۔

بھارتی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول  نے امریکا،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقات میں علاقائی اقدامات پر بات چیت کی ۔

یہ بھی پڑھیے

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کا عزم

امریکہ،بھارت اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیروں نے  اتوارکو سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کے ملاقات کی جس میں  علاقائی بنیادی ڈھانچے پر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا   ۔

بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول نے امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  حکام کو  بھارتی مہارت  سے سمندری راستوں کے ذریعے مغربی اور جنوبی ایشیا کو ملانے کا منصوبہ پیش کیا ۔

نئی دہلی کے ذرائع نے بتایا کہ اجیت  ڈووال نے تینوں ممالک کو ریلوے، سمندری اور سڑک کنیکٹیویٹی کی تعمیر کے لیے بڑے مشترکہ منصوبے کے وسیع خاکوں پر تبادلہ خیال سے آگاہ کیا ۔

اس پیشرفت کی اطلاع سب سے پہلے امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے دی ۔ویب سائٹ نے کہا کہ یہ ان اہم اقدامات میں سے ایک ہے جو وائٹ ہاؤس چین  کے مقابلے میں کرنا چاہتا ہے ۔

امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے خلیجی اور عرب ممالک کو ریلوے کے نیٹ ورک کے ذریعے جوڑنے کے لیے ایک ممکنہ منصوبےپر تبادلہ خیال کیا ۔

دہلی ذرائع نے  بتایا کہ ہندوستانی فریق اس منصوبے میں حصہ لینے کا خواہاں ہے کیونکہ یہ تین اسٹریٹجک مقاصد کو پورا کرتا ہے۔مشرق وسطیٰ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ ویژن کا کلیدی حصہ ہے۔

متعلقہ تحاریر