جمائما نے بیٹوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو جعلی قرار دیدیا، ایلون مسک سے اظہار تشکر

شکریہ ایلون مسک، جعلسازوں نے پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کیلیے میرے بیٹوں کے جعلی اکاؤنٹ بنائے ہیں، بلیو ٹک ختم کیے جانے پر مجھے اسی بات کا ڈر تھا، سابقہ اہلیہ عمران خان

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے  بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو جعلی قرار دیدیا۔

برطانوی مصنفہ اور فلم ساز نے ٹوئٹر سے بلیو ٹک ہٹانے پر اس کے سربراہ ایلون مسک سے اظہار تشکر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے پاس دو آپشنز: نواز شریف بنیں گے یا بھٹو

ضمانت کے باوجود کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہوں، عمران خان

ایک خاتون صارف نے جمائما گولڈ اسمتھ  کے بیٹوں کے نام سے قائم ٹوئٹر ہینڈلز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے سوال کیا تھا کہ یہ اکاؤنٹ اصلی ہیں یا جعلی؟

جمائما  گولڈ اسمتھ نے  صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے بلیو ٹک کی بحالی پر ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  لکھاکہ”شکریہ ایلون مسک، جعلسازوں نے پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کے تحت میرے بیٹوں کے نام پر جعلی اکاؤنٹس بنائے ہیں، یہ بالکل  وہی ہوا ہے جس کا ڈر مجھے آپ کی جانب سے ٹوئٹر کا تصدیقی بلیوٹک ہٹانے پر تھا “۔

انہو ں نے سوشل میڈیا صارفین کومخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ” آپ کی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ  میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان سوشل میڈیا کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ ہے  “۔

متعلقہ تحاریر