فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیائی باشندوں کی فہرست میں 5 پاکستانی بھی شامل
30انڈر 30 میں شامل پاکستانیوں میں ملٹی میڈیا وژول ٹیک آرٹسٹ عائشہ مبارک علی، اسکرین رائٹر اعظم محمود، کل پے نامی اسٹارٹ اپ کے شریک بانی حسن اور اسلام اوربائیونکس کے بانی انس نیاز شامل ہیں۔

پاکستان کے 5 قابل نوجوانوں نے فوربز کی 2023 کی 30سال سے کم عمر 30 ایشیائی باشندوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
فوربز کی 30انڈر 30 فہرست میں جگہ بنانے والے نوجوانوں میں ملٹی میڈیا وژول ٹیک آرٹسٹ، اسکرین رائٹر،ایک ایپلی کیشن کے شریک بانیان اور ایک سوشل انٹرپرائز کے مالک شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ٹک ٹاکر خابی لیم فوربز کے چوٹی کے سوشل میڈیا تخلیق کاروں میں شامل
فوربز نے وارن بفے کو دنیا کا مخیر ترین شخص قرار دے دیا
فوربز کے مطابق 2023 کی30 انڈر 30 فہرست متنوع افراد کا مجموعہ ہے جس میں ایشیا پیسیفک کے 20 ممالک اور علاقوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔
اس فہرست میں فنکاروں، کھلاڑیوں، سائنسدانوں اور کاروباری افراد اور موسیقی کے ستاروں سمیت بہت سے لوگوں کو نمایاں کیا گیا ہے جن کی صلاحیتوں کو اپنے اپنے شعبوں میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پہچانا جاتا ہے۔
پاکستانیوں میں ملٹی میڈیا وژول ٹیک آرٹسٹ عائشہ مبارک علی، اسکرین رائٹر اعظم محمود، کل پے نامی اسٹارٹ اپ کے شریک بانی حسن اور اسلام اوربائیونکس کے بانی انس نیاز شامل ہیں۔









