مودی سرکار نے اپنا متعارف کردہ 2 ہزار کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا اعلان کردیا
ریزرو بینک آف انڈیا کے مطابق 2 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کیا جارہا ہے، عوام 2 ہزار کے کرنسی نوٹ 30 ستمبر سے پہلے تبدیل کروالیں، مودی سرکار نے 2016 میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک ہزار اور 500 روپے کے کرنسی نوٹ بند کرکے 2 ہزار کا نوٹ جاری کیا تھا
بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے متعارف کروایا گیا 2 ہزار روپے کا کوٹ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے23 مئی سے 2 ہزار کے نوٹ واپس لینے کا اعلان کیا۔
بھارت کے "ریزرو بینک آف انڈیا” نے 2 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام 30 ستمبر سے پہلے پہلے 2 ہزار روپے کے نوٹ تبدیل کروالیں۔
یہ بھی پڑھیے
پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک توسیع
بھارت کے مرکزی بینک نے اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت نے2 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پت پابندی عائد کردی جس کے باعث عوام انہیں30 ستمبر سے پہلے تبدیل کروالیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 2016 میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ایک ہزار اور 500 روپے کے کرنسی نوٹ کی قانونی حیثیت ختم کرکے 2 ہزار کا نوٹ جاری کیا گیا تھا ۔
بھارت حکومت کے احکامات پر2016 میں ہندوستانی کرنسی نوٹوں کے 86 فیصد ختم کرکے 2 ہزار کا نیا پنک رنگ نوٹ متعارف کروایاتھا جس کا مقصد کرپشن کے رقوم باہر نکالنا تھا ۔
سابق وزیر خزانہ چدمبرم نے 2 ہزارکے نوٹ کو گندا نوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو متعارف کروانا غلط تھا جس پر اپوزیشن نے کہا کہ انہوں نے نوٹ بندی کی ناکامی تسلیم کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
عالمی تجارت میں بھارت کی بڑی کامیابی، 18 ممالک روپے میں تجارت پر تیار ہوگئے
بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ مودی کے اقدامات سے نہ تو کالا دھن باہر آیا اور نہ ہی کرپشن ختم ہوئی۔ بھارت نے2016 میں ہزارا ور500 کے نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے مطابق2 ہزار روپے کا نوٹ متعارف کروانے کے مقاصد پورے ہوگئےتھے جس کی وجہ سے 2018 اور2019 میں 2 ہزار کے نوٹ نہیں چھاپے گئے۔
بھارت کے معاشی ماہرین نے نریندی مودی کے اقدامات کو ملکی معیشت کے لیے بدترین قرار دیا تھا جبکہ اچانک فیصلے سے بھارتی بینکنگ سسٹم بھی شدید دباؤ کا شکار ہو گیا تھا ۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام 23 مئی سے اپنے پاس موجود 2 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بینک سے کسی اور مالیت کی کرنسی سے تبدیل کروالیں ۔
یہ بھی پڑھیے
مودی سرکار کی پاکستان پر الزام تراشیاں؛ امرت پال سنگھ آئی ایس آئی کا کارندہ قرا د
بھارت کے مرکزی بینک کے مطابق 23 مئی 2023 سے کسی بھی بینک میں ایک وقت میں ₹ 2,000 کے بینک نوٹوں کو دیگر مالیت کے بینک نوٹوں میں ₹ 20,000 تک تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
بھارت کے ریزرو بینک نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس دو ہزار روپے کے نوٹ ہیں وہ انہیں 30 ستمبر سے پہلے بینکوں میں جمع کرواسکتے ہیں یا دیگر نوٹوں سے تبدیل کرواسکتے ہیں۔