شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل میں طلاق ہونے جارہی ہے؟

جوڑے نے شادی کی پانچویں سالگرہ نہیں منائی، کرسمس پر فیملی فوٹو بھی جاری نہیں کی، ہیری پرتعیش ہوٹل کے کمرے میں منتقل ہوچکے، طلاق کیلیے وکلا سے ملاقات بھی کرلی، مغربی میڈیا کا افواہ ساز فیکٹریوں معلومات کی بنیاد پر دعویٰ

افواہ ساز فیکٹریاں مختلف بین الاقوامی رپورٹس کی بنیاد پر دعویٰ کررہی ہیں کہ برطانوی شاہی خاندان سے  تعلق رکھنے والے متنازع ڈیوک اور ڈچز آف سسکیں شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل میں طلاق ہونے جارہی ہے۔

کئی لوگوں کوشاہی جوڑے کی طلاق کی خبروں سے دھچکا پہنچا ہے کیونکہ ہیری اورمیگھن کو حال ہی میں ایک تقریب میں ساتھ دیکھا گیاتھا جہاں سےواپسی کے دوران پاپارازیز کے تعاقب کی وجہ سے انکی گاڑی خوفناک حادثے سے  بال بال بچی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

شہزادہ ہیری اور میگھن فوٹوگرافرز کے تعاقب کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئے

دی مرر کا شہزادہ ہیری کی ذاتی معلومات غیرقانونی طور پر اکٹھا کرنےکا اعتراف

خلیج ٹائمز کے  مطابق شاہی مبصرین یہ سمجھ سکتے ہیں کہ شادی کافی عرصے سے تناؤ کاشکار ہےاور اس  خیال کی تائید کے لیے مختلف واقعات کی فہرست پیش کرتے ہیں  جن میں سے ایک یہ ہے کہ جوڑے نے گزشتہ ماہ 19 مئی کو اپنی شادی کی 5ویں سالگرہ منانی تھی لیکن اس حوالے سے تاحال کوچیز سامنےنہیں آئی ہے، نہ ہی کوئی مبارکباد  اور نہ ہی کوئی پیغام۔

شاہی مبصرین کا کہنا ہے کہ  کرسمس کے موقع پر ڈیوک اور ڈچز نے اپنی  فیملی فوٹو جاری نہیں کی   اور ہیری اپنی اہلیہ  کے بغیر اپنی خود نوشت” اسپیئر“ کی تشہیر کرتے رہے ۔

کچھ رپورٹس  میں یہاں تک دعویٰ کیا  گیا ہ کہ  شہزادہ ہیری  نے  میگھن سے دور رہنے کے لیے لاس اینجلس کے ایک پوش ہوٹل میں پہلے سے ہی اپنا ذاتی کمرہ  لے رکھاہے   اور انہوں نے”مہینوں پہلے ہی طلاق کےلیے وکلا  سے ملاقات کی تھی “۔

ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ   میگھن  بھی آہستہ آہستہ خود کو ہیری سے الگ کر رہی  ہیں  اور اپنے بچے اپنے  پاس رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کیاہوسکتا ہے؟   ہیری اور میگھن   مبینہ طور  پر  شاہی خاندان کو بے نقاب کرنے کے لیے طے شدہ شوز چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں  ۔ اس کا مطلب ہے کہ اب  مزید نئے رسیلی نیٹ فلکس شوز،   انٹرویوز، دستاویزی فلمیں اور یادداشتیں نہیں آئیں گی۔

یہ فیصلہ مبینہ طور پر اس لیے کیا گیا تھا کہ جوڑا پہلے ہی شاہی خاندان کے تمام تر رازوں سے پردہ اٹھاچکا ہے اور اس کے پاس اب کچھ نہیں بچا ہے   لیکن ماہرین  کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک بہانہ ہوسکتا ہے   کیوں کہ ہیری جلد یا بدیر اپنے شاہی خاندان میں واپس آسکتے ہیں۔

جہاں تک برطانیہ کے شاہی خاندان کا تعلق ہے، مبصرین کہہ رہے ہیں کہ کنگ چارلس سوئم سے لے کر پرنس ولیم تک ہر کوئی ہیری کا کھلی بانہوں سے  استقبال کرنے کے لیے بے چین ہوگا۔

متعلقہ تحاریر