افغانستان میں طالبان کی حکومت نے پوست کی کاشت 99 فیصد ختم کردی

دنیا بھر میں سب سے زیادہ پوست کاشت کرنے والا صوبہ ہلمنداب گندم کی پیداوار کا مرکز بن گیا، صوبے کا 94 فیصد قابل کاشت رقبے پر گندم کی فصل لہلہانے لگی، ساؤتھ ایشیا انڈیکس

افغانستان  میں طالبان کی حکومت  مختصر ترین مدت میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک میں پوست کاشت میں 99 فیصد کمی لے آئی۔

ساؤتھ ایشیا انڈیکس  نے اس بات کا دعویٰ افغانستان کی تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

طالبان نے شریعت بدل ڈالی؛ طلاق یافتہ خواتین کو سابق شوہروں کے پاس جانے کا حکم

ہم پہ الزام نہ لگائیں اپنے اندر خرابی تلاش کریں، افغان وزیر خارجہ کا پاکستان کو مشورہ

ساؤتھ ایشیا انڈیکس کے مطابق  افغانستان کا صوبہ ہلمند جو کچھ عرصے پہلے تک دنیا میں پوست کا مرکز ہوا کرتا تھااب وہ گندم کی پیداوار کا مرکز بن گیا ہے۔

ہلمند جو ملکی پیداوار کی کل 50فیصد پوست پیدا کرتا تھا اب اس کے 94 فیصد قابل کاشت کھیت گندم کی فصل سے لہلہا رہے ہیں۔یاد رہے کہ افغان طالبان نے 90 کی دہائی میں اپنی پہلی حکومت میں بھی ملک میں پوست کی پیداوار صفر کردی تھی۔

واضح رہے کہ پوست کا پھل ہیروئن کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جو سب سے زیادہ لت لگانے والی اور جان لیوا منشیات میں سے ایک ہے۔

متعلقہ تحاریر