بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے ہوا بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ کرلیا

سال 2030 سے 2035تک انڈیگو کے طیاروں کی مجموعی تعداد 1000 تک کی جائے گی،ترجمان: یہ اب تک ایئر بس کوملنے والا  سب سے بڑا آرڈر ہے

بھارت کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن انڈیگو نے ہوابازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ کرلیا۔

ایئرلائن  نے طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 500 طیاروں کی خریداری کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اس تاریخی معاہدے کے بعد  انڈیگو نے بھارت کی قومی ایئرلائن ایئرانڈیا کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

منی پور میں فسادات کے دوران 249 گرجا گھروں کو نذرآتش کیے جانے کا انکشاف

انتہا پسند ہندو رہنما سادھوی پراچی کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سراہی

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایئرلائن نے پیر کو یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کو 500 طیاروں کی فراہمی کے آرڈر کا باضابطہ اعلان کیا۔ ایئرلان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال 2030 سے 2035تک انڈیگو کے طیاروں کی مجموعی تعداد 1000 تک کی جائے گی۔

یہ ایئربس طیاروں کے حوالے سے کسی بھی ایئر لائن کی طرف سے دیا جانے والا سب سے بڑا آرڈر ہے تاہم اس معاہدے   کی مالیت سامنے آنا باقی ہے۔

متعلقہ تحاریر