خانہ کعبہ کے دروازے سے بے قابو گاڑی جا ٹکرائی
گاڑی خانہ کعبہ کے صحن میں موجود رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی بڑے داخلی دروازے سے جا ٹکرائی

سعودی عرب کے شہر مکہ میں ایک ڈرائیور کی گاڑی بظاہر اُس سے بے قابو ہو کر خانہ کعبہ کے داخلی دروازے سے جا ٹکرائی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار مسجد الحرام کے باہرصحن میں پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑ کر داخل ہوئی اور بڑے داخلی گیٹ سے جا ٹکرائی تھی۔
#BREAKING: A #Saudi was arrested for crashing car in the outer courtyards of the Grand Mosque in #Makkah after losing control; no injuries reported — SPA pic.twitter.com/O323GGuyFW
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) October 30, 2020
اطلاعات کے مطابق ڈرائیور سعودی شہری ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ معاملہ مزید تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے سپرد کردیا گیا ہے۔