ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر نوبل انعام کے لیے نامزد
ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے نوبل امن انعام کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے سابق سینیئر مشیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر اور ان کے نائب ایوی برکووٹز کو اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان معاہدے کروانے میں کامیابی پر امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
جیریڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے سابق سینئر مشیر ہیں جبکہ ایوی برکووٹز ان کے نائب تھے۔
جیرڈ کشنر اور ایوی برکووٹز کو ‘ابراہیمی معاہدے’ میں ان کے کلیدی کردار ادا کرنے پر نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام میں نامزدگی کے لیے نظرانداز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
گریٹا تھنبرگ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے حساب برابر کرلیا
ڈونلڈ ٹرمپ کے بجائے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے مابین معاہدوں کا تاج جیرڈ کشنر اور ایوی برکوزٹ کے سر پر سجا دیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے نوبل امن انعام کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔