ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلق فحش فلمز کی اداکارہ کا بدترین تجربہ

اسٹورمی ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلق کے دوران گزارے ہوئے لمحات اُن کی زندگی کے بد ترین 90 سیکنڈز تھے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلمز کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کی طرف سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ انہوں نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلق کے دوران گزارے ہوئے لمحات ان کی زندگی کے بد ترین 90 سیکنڈز تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے اپنے پوڈ کاسٹ میں پورن اسٹار کا انٹرویو کیا جس دوران اسٹورمی ڈینیئلز نے دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کا 2006 اور 2007 کے درمیان جنسی تعلق رہا ہے۔

اُن کے مطابق ’یہ اس وقت کی بات ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے بیرن ٹرمپ کو جنم دیا تھا۔‘ ٹرمپ کے سابق وکیل نے سابق امریکی صدر کے ساتھ اپنے تجربات بھی شیئر کیے ہیں۔

مائیکل کوہن وہ شخص تھے جنہوں نے اسٹورمی ڈینیئلز کو راضی کیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلق کو عام نا کریں اور مائیکل کوہن کی ان کی کوششوں کی وجہ سے ہی فحش فلمزمیں کام کرنے والی اداکارہ نے عدم انکشاف کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

گریٹا تھنبرگ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے حساب برابر کرلیا

ٹرمپ کے عجیب و غریب سلوک کی وجہ سے اسٹورمی ڈینیئلز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بننے والے جنسی تعلق کو اپنی زندگی کے 90 بدترین لمحات قرار دیا ہے۔

اسٹورمی ڈینیئلز نے کہا کہ ایک موقع پر انہوں نے سوچا کہ وہ کمرے سے نکل کر ڈونلڈ ٹرمپ سے دور کیسے بھاگ سکتی ہیں۔

ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے انٹرویو کے دوران کوہن نے فحش فلمز کی اداکارہ سے ٹرمپ کے ساتھ ان کے جنسی تعلق کے معاملے پر خاموش رہنے کے لیے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالرز کی بھاری رقم ادا کرنے پر معذرت کی۔

متعلقہ تحاریر