تھائی لینڈ کے صحافیوں پر جراثیم کش اسپرے کا چھڑکاؤ؟

تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے رپورٹرز پر برہم ہوکر جراثیم کش اسپرے کردیا۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریس کانفرنس میں صحافیوں پر برہم ہوگئے اور سوال کا جواب نہ دینے کے لیے پہلی صف میں بیٹھے تمام رپورٹرز پر جراثیم کش اسپرے کردیا۔

دنیا بھر میں سیاستدان صحافیوں کے تیکھے سوالات سے بچنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ بعض اوقات سیاسی شخصیات نامہ نگاروں کو جھاڑ بھی پلادیتی ہیں لیکن تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے جو کیا ایسا کام تو کبھی نہ دیکھا نہ سنا۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چن اوچا بنکاک میں پریس کانفرنس میں صحافیوں سے مخاطب تھے کہ ایک صحافی نے کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے سوال کیا جس پر اوچا غصے میں آگئے اور اچانک اسٹیج سے اتر کر صحافیوں کے قریب آئے اور پہلی صف میں بیٹھے تمام رپورٹرز پر جراثیم کش اسپرے کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

ہیری اور میگھن کے انٹرویو کی کڑیاں ‘دی کراؤن’ سے مل رہی ہیں؟

ماضی میں بھی انہوں نے ایک صحافی کے سر پر چپت لگائی تھی اور کان بھی مروڑا تھا۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے وزیراعظم ریٹائرڈ آرمی جنرل ہیں اور 2014 کی فوجی بغاوت کے بعد سے اقتدار میں ہیں۔

متعلقہ تحاریر