ڈاکٹر مارگریٹ برازیلی فٹ بالر نیمار سے زیادہ مشہور

ڈاکٹر مارگریٹ ڈالکلمو برازیل بھر میں ٹی وی ڈاکٹر کے طور پر مشہور ہیں۔

دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے کرونا وائرس کے حوالے سے عوام کو براہ راست آگاہی دینے والی ڈاکٹر مارگریٹ ڈالکلمو برازیل میں میڈیا اسٹار بن گئیں ہیں جو عظیم فٹ بالر نیمار سے زیادہ معروف شخصیت کے طور پر مشہور ہیں۔

برازیل کے ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مارگریٹ ڈالکلمو نے بتایا کہ انہیں حیرت ہوتی ہے جب لوگ سپر مارکیٹ میں انہیں گلے لگانا چاہتے ہیں۔ 65 سالہ پلمونولوجسٹ ڈاکٹر مارگریٹ ڈالکلمو پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ فیوکروز میں فزیشن کے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔

Courtesy: Gulfnews

کرونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے دوران ڈاکٹر مارگریٹ ڈالکلمو نے لوگوں کو ماسک کے پہننے کی پرزور اپیلیں کیں اور صحت کے بحران پر سیکڑوں میڈیا کانفرنسز کیں۔ گذشتہ برس مارچ میں ڈاکٹر مارگریٹ ڈالکلمو نے ایک اجلاس بلایا تھا جس وبائی بحران سے متعلق ایک مختصر ویڈیو دکھائی گئی تھی۔

مقامی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت سوشل میڈیا کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی تاہم اس ویڈیو کی وجہ سے مجھے 15 لاکھ لوگوں کے خیالات کو جاننے کا موقع ملا۔

اس ویڈیو کے بعد وہ برازیل کے ٹی وی اور دیگر میڈیا پر سب سے زیادہ عام ہوچکی ہیں۔

Courtesy: Yahoo

مقامی اخبار کا ماننا ہے کہ ڈاکٹر مارگریٹ ایک ایسے ملک میں وبائی مرض پر سب سے زیادہ سنائی دینے والی آواز میں سے ایک ہیں۔ امریکا کے بعد برازیل میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ برازیل میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2 لاکھ 70 ہزار افراد کرونا وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

تھائی لینڈ کے صحافیوں پر جراثیم کش اسپرے کا چھڑکاؤ؟

ڈاکٹر مارگریٹ ڈالکلمو نے صحت سے متعلق حکام کی بدانتظامی اور بدعنوانی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چہرے سے ماسک کی دوری نے وبائی امراض کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

برازیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر جائر بولسنارو کے خیالات کے برعکس ڈاکٹر مارگریٹ ڈالکلمو کے خیالات کو عوام میں بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔

ڈاکٹر مارگریٹ ڈالکلمو نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا کے علاوہ فحاشی کے اڈوں نے بھی برازیل کے عوام کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ ایک یا دو مرتبہ نہیں بلکہ ہزار بار بھی مجھے اسے ختم کرانے کے لیے آواز اٹھانی پڑی تو اٹھاؤں گی۔

مقامی برازیلی اخبار کے مطابق مارگریٹ ڈالکلمو نے 440 پریس کانفرنسز کی ہیں جس کے بعد ان کی شہرت برازیلی فٹ بالر نیمار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

Courtesy: Dhaka Tribune

ڈاکٹر مارگریٹ ڈالکلمو اپنے دن کا آغاز صبح 7 بجے مریضوں کے ساتھ ویڈیو ملاقات کے ذریعے کرتی ہیں اور رات 9 بجے تک اپنے مریضوں کے ساتھ مصروف رہتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر