سابق برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن کے لیے چلائی گئی چندہ مہم بند

سابق شہزادہ ہیری کا کہنا ہے شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد میرا نان نفقہ بند کردیاگیا تھا۔

سابق برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے لیے چلائی گئی ’چندہ مہم‘ کو بند کروا دیا گیا ہے۔ چندہ مہم کا مقصد لیڈی ڈیانا کے بیٹے اور بہو کے گروی گھر کی ادائیگی کرنا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے شو کی میزبان اوپرا ونفری کو دیے گئے انٹرویو میں سابق برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے انکشاف کیا تھا کہ شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد شاہی محل نے ان کی مالی معاونت ختم کردی ہے۔ اس انکشاف پر ہیری اور میگھن مارکل کی ایک مداح نے ان کے لیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کردیا تھا۔

ہیری میگھن چندہ مہمن
Courtesy: Hollywood Reporter

کیلیفورنیاسے تعلق رکھنے والی ایناسٹاسیا ہین سین نے گو فنڈ فار می کے نام سے چندہ مہم شروع کی تھی جس کا مقصد سابق برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے گروی گھر کے لیے رقم کا بندوبست کرنا تھا۔

اوپرا ونفری کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کے بعد لاکھوں مداحوں نے سابق شاہی جوڑے سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور اناسٹاسیا ہین سین بھی ان میں سے ایک ہے۔ 56 سالہ ایناسٹاسیا ہین سین کا کہنا ہے کہ وہ چندہ مہم کے ذریعے 14.6 ملین ڈالرز جمع کرنا چاہتی ہیں تاکہ لیڈی ڈیانا کے بیٹے ہیری اور ان کی بہو میگھن مارکل کے گروی گھر کی ادائیگی کی جاسکے۔

گو فنڈ فار می کے نام سے شروع ہونے والی چندہ مہم میں لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ ہیری اور میگھن کے گھر کو خریدنے کے لیے 5 ڈالرز عطیہ کریں۔ تاہم چندہ مہم کو بند کردیا گیا ہے جبکہ ابھی چندے کے طور 110 ڈالرز جمع ہوئے ہیں۔

ایناسٹاسیا ہین سین نے چندہ مہم میں اپنے پاس سے 5 ڈالرز جمع کیے تھے۔ ایک مددگار نے 100 ڈالرز فراہم کیے ہیں جبکہ ایک گمنام شخص نے 5 ڈالرز کا عطیہ جمع کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میگھن اور ہیری کا انٹرویو یا ساس بہو کی روایتی لڑائی؟

ایناسٹاسیا ہین سین کا کہنا ہے کہ اگر صرف 2 ملین لوگ بھی صرف 5 ڈالرز کا عطیہ کریں تو سابقہ برطانوی شاہی جوڑے کے گھر کے قرض کا بندوبست ہوسکتا ہے۔ چونکہ سابقہ شاہی جوڑا مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس لیے یہ عطیہ ان کے لیے ایک تحفہ ثابت ہوگا۔

اوپرا ونفری کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق شہزادہ ہیری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اپنے اخراجات کی تکمیل کے لیے نیٹ فلیکس اور اسپورٹیفائیسے معاہدہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقدام اس لیے کیا تھا کیونکہ میرے خاندان نے میرا نان نفقہ بند کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر