وزیراعلیٰ اتراکھنڈ کے بیان پر پھٹی جینز ٹرینڈ کرنے لگا
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کا کہنا ہے کہ پھٹی جینز پہننے سے قینچی والے سنسکار فروغ پا رہے ہیں۔
انڈیا کی ریاست اتراکھنڈ کے نومنتخب وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے پھٹی ہوئی جینز پہننے پر سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ’خواتین ہمیں کن اقدار کی تعلیم دینا چاہتی ہیں؟‘
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے بچیوں سے جنسی تشدد کے واقعات پر ہونے والی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے متنازع بیان دیا تھا کہ ’اگر آپ پھٹی ہوئی جینز پہن کر گھومیں گی تو جنسی تشدد کے واقعات تو ہوں گے۔‘
وزیراعلیٰ اتراکھنڈ نے اپنے ساتھ سفر کرنے والی ایک خاتون کے لباس کو تفصیلی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میں نے خاتون کی طرف دیکھا تو انہوں نے نیچے ربڑ کے جوتے پہن رکھے تھے اور جب اوپر دیکھا تو گھٹنے سے پھٹی ہوئی جینز پہن رکھی تھی۔ انہوں نے ہاتھوں میں کڑے پہن رکھے تھے، دو بچے بھی ان کے ساتھ تھے۔ میں نے پوچھا کہ بہن جی کہاں جارہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ دہلی جانا ہے۔ میں نے پوچھا شوہر کہاں ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں پروفیسر ہیں۔ میں پوچھا آپ کیا کرتی ہیں؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ میں ایک نان گورنمنٹل آرگنائزیشن (این جی او) چلاتی ہوں۔ جس پر میں نے کہا کہ آپ این جی او چلاتی ہیں گھٹنے پھٹے ہوئے دیکھے ہیں آپ نے؟ سماج میں جاتی ہیں، بچے ساتھ میں ہیں، کیا سنسکار دیں گی؟‘
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ ’یہ قینچی والے سنسکار ہوسکتے ہیں مگر پھٹی ہوئی جینز اور ننگے گھٹنوں کے ساتھ آپ اپنے آپ کو امیر ثابت نہیں کرسکتیں۔‘
کانگریس کی رہنما گریما داسونی کا کہنا تھا کہ ’جب بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کے رہنماؤں پر جنسی تشدد کے الزامات لگتے ہیں تب ان کی زبان کیوں بند ہو جاتی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی بہن کی امریکا کو دھمکی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی ایک صارف پریانیکا گاندھی کا وزیراعلیٰ اتراکھنڈ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے پیغام دیا کہ ’او میرے خدایا اس کے گھٹنے دکھائی دے رہے ہیں۔‘
Oh my God!!! Their knees are showing 😱😱😱 #RippedJeansTwitter pic.twitter.com/wWqDuccZkq
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) March 18, 2021
ٹوئٹر کی ایک اور صارف ٹینا کا اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ایک ماں ہوں اور میں پھٹی ہوئی جینز پہنتی ہوں۔
I am a mom and I wear ripped jeans.#rippedjeans #RippedJeansTwitter pic.twitter.com/y62imtEVRx
— Tina BK (@tina_bkaran) March 17, 2021
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنارناوت نے ٹوئٹر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جینز میں ایک وقار ہونا چاہیے ناکہ ایسا لگے کہ جیسے فقیر کے پھٹے پرانے کپڑے ہوتے ہیں۔
If you want to wear ripped jeans make sure coolness quotient is of this magnitude as in these pics, so that it looks like your style not your state a homeless beggar who hasn’t got allowance from parents this month, most young people look like that these days #RippedJeansTwitter pic.twitter.com/hc14cLxQDE
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) March 18, 2021
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کے بیان کے بعد ٹوئٹر پر ان کے خلاف ایک مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ مرد حضرات اور خصوصی طور پر خواتین کی جانب سے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔









