بیرون ممالک میں یوم پاکستان کا جشن

مختلف ممالک کے مشہور ترین مقامات پر عمارتیں پاکستانی پرچم کے رنگوں میں نہاگئیں۔

رواں سال یوم پاکستان نہ صرف سوہنی دھرتی میں بلکہ بیرون ممالک بھی منایا گیا۔ امریکا اور چین سمیت مختلف ممالک میں سبز ہلالی پرچم کی بہار آگئی۔ سوشل میڈیا پر نامور شخصیات نے مبارکباد کے پیغامات بھی جاری کیے۔

اس سال یوم پاکستان کی خوشی دوبالا ہوگئی کیونکہ اس مرتبہ یہ تاریخی دن نہ صرف سرزمین پاکستان پر منایا گیا بلکہ مختلف ممالک کی اہم ترین شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر بھی پاکستان کا پرچم دکھائی دیا۔ امریکی شہر نیویارک کے مشہور ترین مقام ٹائمز اسکوئر پر عمارت کی اسکرین پر پاکستانی پرچم کے ساتھ یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی گئی۔

اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کے عملے نے ‘دل دل پاکستان’ گا کر یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر شیئر کیا گیا۔

ترکی میں بھی یوم پاکستان کو بھرپور انداز میں منایا گیا۔ دارالحکومت انقراہ کے اتاکول ٹاور کی اسکرین پر پاکستان اور ترکی کے پرچموں کے ساتھ پاکستان کے مشہور مقامات کی ویڈیو بھی نشر کی گئی۔

ٹوئٹر پر ترک وزارت خارجہ کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے مبادکباد کا پیغام سامنے آیا۔

دبئی کا برج خلیفہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 23 مارچ کو پاکستان کے چرچم کے رنگوں میں نہاگیا۔

چین کے مشہور گوانگزو ٹاور پر بھی سبز پرچم کی بہار نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیے

سیل لگانے والے برانڈ کی برطرف سیلز گرل جسم فروشی پر مجبور

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام شیئر کیا۔

آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے بھی ٹوئٹر پوسٹ میں دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ تحاریر