شہزادہ ولیم نے ’گنجے سیکسی شخصیت‘ کا اعزاز حاصل کرلیا
گوگل سرچ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین نے ’شہزادہ ولیم‘ کا نام 17.6 ملین مرتبہ تلاش کیا ہے جبکہ ٹوئٹر صارفین اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
گوگل کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ اور کاسمیٹک سرجری فرم ’لانگیویٹا‘ نے کہا ہے کہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم نے ’گنجے سیکسی شخصیت‘ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
کاسمیٹک سرجری فرم لانگیویٹا کے ذریعے کیے گئے گوگل سروے کے مطابق جیسن اسٹیتھم، وِن ڈیزل، اسٹینلے ٹسسی اور بروس ویلس کے مقابلے میں سر منڈوانے والے افراد میں سب سے زیادہ شہزادہ ولیم کا نام تلاش کیا گیا۔
کاسمیٹک سرجری فرم لانگیویٹا کے مطابق یہ تحقیق اس وقت سامنے آئی ہے جب انٹرنیٹ صارفین نے سیکسی کا لفظ شہزادہ ولیم کے کے نام کے ساتھ منسوب کیا ہے۔
برطانیہ کے ایک جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے مستقبل کے بادشاہ شہزادہ ولیم کے لیے ’سیکسی آدمی‘ کا لفظ لگ بھگ 17.6 ملین بار استعمال کیا گیا تھا جبکہ 54 سالہ باکسنگ کے عظیم کھلاڑی مائیک ٹائسن 8.8 ملین کلکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
انڈین بلاگر کی پاکستانی نوجوانوں سے دوستی کی کیا وجہ ہے؟
اس خبر کے وائرل ہونے کے فوراً بعد ٹوئٹر صارفین نے گوگل کے مطالعے کے نتائج سے اختلاف کرتے ہوئے شہزادہ ولیم کے مقابلے میں دیگر افراد کو ترجیح دی ہے۔
how is prince william the “world’s sexiest bald man” when pitbull exists????
— Emma 🦷 (@emmalangevinxo) March 27, 2021
The royals smashing the “break in case of emergency” glass to get a “Prince William is the world’s sexiest bald man” story out there is so, so, so funny.
— Jake Cole (@ThatJakePC) March 27, 2021
i love that stanley tucci is trending because prince william was named world’s sexiest bald man
— Natalie Lima (@NatalieLima09) March 27, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سب سے زیادہ کام کرنے والی اسٹراٹیجسٹ ’جیس گڈون‘ نے بھی اس خبر پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ڈچس آف کیمبرج کو بھی یقین نہیں ہوگا کہ ان کے شوہر پرنس ولیم ہی دنیا کے سب زیادہ سیکسی گنجے ہیں۔‘
Stanley Tucci would like a word https://t.co/NizB6g709g pic.twitter.com/US2qnvudH9
— Jess Goodwin (@thejessgoodwin) March 27, 2021
جریدے کی رپورٹ کے مطابق فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے 53 سالہ اداکار جیسن اسٹیتھم نے 7.4 ملین کے نتائج کے ساتھ تیسرا نمبر حاصل کیا ہے جبکہ امریکی ریپر اسٹار ’پِٹ بُل‘ 5.4 ملین مداحوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
گوگل سرچ کے مطابق سب سے زیادہ ’سیکسی گنجے آدمیوں‘ کی فہرست میں بروس ویلس 3.3 ملین مداحوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ’دی راک‘ کے نام سے مشہور امریکی اداکار ’ڈیوین جانسن‘ 2.3 ملین مداحوں کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
ادکاروں اور باکسرز کے علاوہ اس فہرست میں روسی صدر ’ولادیمیر پیوٹن‘ 2.2 ملین مداحوں کے ساتھ 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔