بیجنگ ارپ پتی افراد کا شہر
گذشتہ برس بیجنگ میں 33 افراد ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے۔
امریکی جریدے فوربز نے امیر ترین افراد اور شہروں سے متعلق سالانہ فہرست اور تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دنیا کے کسی بھی شہر سے زیادہ ارب پتی افراد موجود ہیں۔
دنیا کے امیر ترین افراد سے متعلق فوربز کی سالانہ فہرست کے ساتھ ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ امریکی شہر نیو یارک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا شہر بن گیا ہے۔
گذشتہ برس بیجنگ میں مزید 33 افراد ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے۔ جس کے بعد اس شہر میں ارب پتی افراد کی تعداد 100 تک جاپہنچی ہے۔
Covid-19 or the greatest bottom-to-top wealth redistribution of all times!
"Despite the pandemic, it was a record-setting year for the world’s wealthiest—with a $5 trillion surge in wealth and an unprecedented number of new billionaires”https://t.co/T6e3dcNdpa— Hendrik Bloch (@Hendrik_Bloch) April 7, 2021
یہ بھی پڑھیے
پاکستان نے آئی ایم ایف کو منایا اب فیٹف کو مطمئن کرنا ہے
فوربز کی فہرست میں نیویارک 99 ارب پتی شہریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیویارک گذشتہ 7 سالوں سے اس فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔
چین کی اس اہم ترین کامیابی کی وجوہات کووڈ 19 کی صورتحال پر فوری قابو پانا، ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ترقی اور بازار حصص میں بہتری کو قرار دیا جا رہا ہے۔
اگرچہ بیجنگ میں نیویارک کی نسبت ایک ارب پتی زیادہ ہے۔ تاہم، نیویارک کے ارب پتیوں کی مجموعی دولت آج بھی چین کے ارب پتیوں سے زیادہ ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ کے بانی یانگ یمینگ بیجنگ کے امیر ترین شخص ہیں۔ ان کے اثاثے گذشتہ برس دگنے ہو کر تین ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
دوسری طرف نیویارک کے امیر ترین شخص کا اعزاز سابق میئر مائیکل بلومبرگ کو حاصل ہے۔ ان کی دولت تقریباً 59 ارب ڈالر ہے۔
فوربز کے مطابق دنیا میں پچھلے سال 493 افراد ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ گذشتہ برس دنیا میں اندازاً ہر 17 گھنٹے بعد ایک شخص ارب پتی بنا۔