کرونا کی وباء کے باعث انڈین سپریم کورٹ بند

انڈیا کرونا کی وباء سے بُری طرح متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 904 ہوگئی ہے۔

کرونا کی وباء نے انڈین سپریم کورٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انڈین سپریم کورٹ کے 50 فیصد عملے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد عدالت کے ججز گھر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ 

بین الااقومی میڈیا کے مطابق سنیچر کے روز انڈین سپریم کورٹ کے عملے کے 44 ممبران کا کرونا کی وباء کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ عدالت کے ایک جج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر عملہ پہلے بھی کرونا کی وباء کا شکار ہوچکا ہے لیکن بعد میں ان کا ٹیسٹ منفی آگیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے تمام ججز اپنی اپنی رہائش گاہوں سے کورٹ روم کی کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا کے سبب نیوزی لینڈ کی انڈیا پر برطانیہ کی پاکستان پر پابندی

انڈیا کرونا کی وباء سے متاثر ہونے والا دنیا کا تیسرا اور برازیل دوسرا بڑا ملک تھا۔ اب انڈیا کرونا کی وباء سے بری طرح متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے جہاں ہر روز کرونا کی وباء کے ایک لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

 انڈیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 69 ہزار 914 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 904 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر